ٹرینڈنگ
مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ-اسرائیل اتحاد کو ایک اور بڑا دھچکامرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقادشیخ محمد یحییٰ باسکندی کی مرکز المعارف، ممبئی آمد؛ طلبہ سے خطاب، تعلیم، تزکیہ اور تعلق مع اللہ کی اہمیت پر زورکیا ملت کو بیدار کرنے کی تمام کوششیں بند کردی جائیں!تحریک ریشمی روما ل: تاریخ کا ایک فراموش کردہ باباسلام اسپیکس: زبانِ عصر میں پیغامِ اسلام کی مؤثر ترجمانیملی اداروں کا مستقبل اور نوکِ قلم پر لٹکتی تلوار: ایف سی آر اے (FCRA) ترمیمی بل 2026 کا ایک تجزیہہواہےگوتیزوتندلیکن چراغ اپناجلارہاہےمشرقِ وسطیٰ میں امریکہ-اسرائیل اتحاد کو ایک اور بڑا دھچکامرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقادشیخ محمد یحییٰ باسکندی کی مرکز المعارف، ممبئی آمد؛ طلبہ سے خطاب، تعلیم، تزکیہ اور تعلق مع اللہ کی اہمیت پر زورکیا ملت کو بیدار کرنے کی تمام کوششیں بند کردی جائیں!تحریک ریشمی روما ل: تاریخ کا ایک فراموش کردہ باباسلام اسپیکس: زبانِ عصر میں پیغامِ اسلام کی مؤثر ترجمانیملی اداروں کا مستقبل اور نوکِ قلم پر لٹکتی تلوار: ایف سی آر اے (FCRA) ترمیمی بل 2026 کا ایک تجزیہہواہےگوتیزوتندلیکن چراغ اپناجلارہاہے

مرکز المعارف ممبئی کے دو سالہ ڈپلومہ کے لئے تحریری امتحان منعقد، اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند میں منعقد امتحان میں ملک بھر کے پانچ سو طلبہ ہوئے شریک

0%
مرکز المعارف ممبئی کے دو سالہ ڈپلومہ کے لئے تحریری امتحان منعقد، اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند میں منعقد امتحان میں ملک بھر کے پانچ سو طلبہ ہوئے شریک
سماج

مرکز المعارف ممبئی کے دو سالہ ڈپلومہ کے لئے تحریری امتحان منعقد، اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند میں منعقد امتحان میں ملک بھر کے پانچ سو طلبہ ہوئے شریک

Eastern
1 min read25 views
Save this article for later

دیوبند: مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی کے زیر اہتمام فضلائے مدارس کے لیئے دوسالہ ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹر یچر کورس کے لیئے داخلہ امتحان آج یہاں اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند میں منعقد ہوا، جس میں دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم وقف دیوبند، مظاہرعلوم سہارنپور، ندوة العلماءلکھنو، مدرسہ شاہی مرادآباد، جامع مسجد امروہہ اور دارالعلوم زکریا دیوبند کے علاوہ حیدر آباد، کیرل، جونپور، آسام، بنگال اور گجرات وغیرہ سمیت مختلف صوبوں کے تقریباً پانچ سو طلبہ نے شرکت کی۔

نشست اول تحریری امتحان اتوار کے روز مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی کے ڈائرکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی کی نگرانی میں منعقد ہوا، ناظم امتحان اورڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس کے نیشنل کو آرڈی نیٹر مولانا مدثر احمد قاسمی نے بتایا کہ مرکزالمعارف سے ملحق 9 اداروں کے لیئے آج اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند میں منعقد تحریری امتحان میں ملک کے مختلف اداروں کے تقریباً پانچ سو طلبہ شریک ہوئے، تحریری امتحان میں کامیاب طلبہ کا 6 فروری کو دیوبند میں ہی تقریری امتحان ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز المعارف کے تمام اداروں کے لیئے میرٹ کی بنیاد پر کل 215 طلباء کا فائنل لسٹ میں اور 100 طلبا ءکا ویٹنگ لسٹ میں نام آئے گا۔

واضح رہے کہ رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے 1994ء میں فارغین مدارس کے لئے اس دوسالہ کورس کو متعارف کرایا تھا۔ اس کورس میں فضلائے مدارس کو انگریزی زبان و ادب، کمپیو ٹر و انٹرنیٹ،تاریخ، جغرافیہ سماجیات، صحافت، ریاضی، جنرل نالج وغیرہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تقابل ادیان کا مطالعہ کرایا جاتا ہے۔عربی اور ہندی زبان بھی اس کورس کا حصہ ہے۔

مرکز کے ڈائریکٹر مولانا برہان الدین قاسمی نے بتایا کہ امتحان میں کامیاب طلبہ کو مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی، مرکز اسلامی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر انکلیشور گجرات، جامعہ اسلامیہ جلالیہ ہوجائی آسام، المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد، اشرف العلوم ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر شالوک پاڑہ ہاوڑہ مغربی بنگال، جامعہ دارالحدیث جئے نگر ہوجائی آسام، مدرسہ جامع العلوم بالاپور، اکولہ مہاراشٹر، مدرسہ اسلامیہ وقف سورت گجرات (9) جامعہ اسلامیہ بنجاری اندور مدھیہ پردیش میں داخلہ دیاجائے گا۔ انہوں نے امتحان میں تعاون کرنے کے لئے اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند کے چیئرمین ڈاکٹر عظیم الحق، شعبہ انگریزی دارالعلوم دیوبند کے نگراں مولانا محمد توقیر قاسمی، شعبہ انٹرنیٹ کے ناظم مفتی محمد اللہ قاسمی، مولانا صداقت قاسمی، مولانا حسین احمد، مولانا عبدالحمید، مفتی اسعد، مفتی سجاد،مولانا جمشید عادل اور مولانا اسجد سمیت دیگر سبھی معاونین کاشکریہ اداکیا۔

Eastern

Eastern

Staff writer at Eastern Crescent Urdu.

View all posts →

Comments (2)

Leave a Comment

Shantelle Quigg
1 سال ago

Wonderful goods from you, man. I've understand your stuff previous to and you are just too great. I really like what you've acquired here, certainly like what you're saying and the way in which you say it. You make it enjoyable and you still take care of to keep it wise. I can't wait to read much more from you. This is really a wonderful web site.

Oren Englett
1 سال ago

Great wordpress blog here.. It’s hard to find quality writing like yours these days. I really appreciate people like you! take care

اوپر تک سکرول کریں۔