مرکز المعارف کے وفد کی بانی ادارہ سے خصوصی ملاقات

Eastern
3 Min Read
171 Views
3 Min Read

مرکز المعارف کے وفد کی بانی ادارہ سے خصوصی ملاقات

محمد توقیر رحمانی

گزشتہ کل بتاریخ 9 جون 2024 کو مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی کے ایک وفد نے بانی مرکز المعارف حضرت مولانا بدرالدین اجمل قاسمی سے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مولانا کے سفر حج کی خبر موصول ہونے کے بعد روانگی سے قبل وفد نے ان سے مل کر دیار حرم کی حاضری کے موقع پر خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ۔‌ مرکز المعارف کا یہ قافلہ نماز عصر کی ادائیگی کے بعد بذریعہ کار ممبئی کی خوبصورت آب و ہوا اور حاجی علی کی طرف جانے والے راستے کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اورپیڈر روڈ پر واقع پیڈیوالا سرنگ کے دل کو موہ لینے والے نظارہ سے محظوظ ہوتے ہوئے تقریباً ایک گھنٹے بعد مولانا کے رہائش گاہ پر قبل از مغرب حاضر ہوا۔

کچھ ہی لمحوں کے بعد مہمان خانہ میں مولانا کی تشریف آوری سے وفدمیں میں خوشی و مسرت کی ایک سماں چھاگئی۔ بہرحال مصافحہ و معانقہ کے بعد مرکز المعارف کے ڈائیریکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی نے الیکشن میں اچھے نتائج نہ آنے پر تسلی کے کلمات کے ساتھ مرکز المعارف کے ابنائے قدیم کا پیغام سنایا کہ اس نتیجے سے آپ کی شخصیت بہت بلند ہے، یہ آپ کے لئے چھوٹی بات ہے، اللہ آپ سے مزید قوم و ملت کی خدمت لیتا رہے۔

وفد میں مفتی جسیم الدین قاسمی ، مولانا جمیل احمد قاسمی کے علاوہ مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے دو نو منتخب اساتذہ مولانا سلمان عالم قاسمی اور مولانا محمّد توقیر رحمانی بھی شامل تھے ، حضرت والا کے سامنے ان کا تعارف بھی کرایا گیا ، مولانا نے خوشی کا اظہار فرماتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار فرمایا۔

دوران گفتگو مولانا نے امت کی زبوں حالی اور میدانِ علم و فن میں ملت اسلامیہ کے دیرینہ غفلت کو بیان کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے عزم مصمم کو بھی دہرایا۔ مغرب کی نماز کے بعد چائے وائے کا دورانیہ تکمیلِ تسکینِ ذوق کا باعث بنارہا ۔    کافی  دیر مولانا کے ساتھ گزارکر حضرت کی قیمتی پند و نصائح سے قلب کو منور کرکے ان ہی کی معیت میں مرین لائن میں واقع بڑا قبرستان جہاں مولانا کے والدین سمیت خاندان کے کئی افراد مدفون ہیں فکر عقبیٰ کی یاد تازہ کرتے ہوئے ایصال ثواب کی نیت سے یہ قافلہ قبرستان کیطرف آگے بڑھا جس میں حضرت مولانا کے چار بیٹے بھی ساتھ رہے ۔ بعدازاں مولانا سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کے ساتھ مرکز المعارف کا یہ وفد اپنے ادارہ کی طرف رخصت ہوا.

Share This Article
1 تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪ جیت درج کی ہے

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪…

Eastern

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں از:  محمد…

Eastern

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری پیغام

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری…

Eastern