الہدایہ کیمپس بدلا پور میں آٹھ روزہ اخلاقی تربیتی کمیپ کا افتتاح
”اگلی دفعہ داخلہ لینے والوں کا سخت ازدحام ہوگا“
(مفتی اشفاق قاضی، امام جامع مسجد ممبئی )
ای سی نیوز ڈیسک
ممبئی ــــــ (محمد اسعد)4 مئی 2025ء بروز شنبہ الہدایہ ریزیڈینشل اسکول، (الہدایہ کیمپس)، بدلا پور، تھانے، مہاراشٹر میں ایک "آٹھ روزہ اخلاقی تربیتی کیمپ” کا افتتاح ہوا۔ جس کا ہدف یہ ہے کہ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چھوٹے بچوں کی کچھ دینی و اخلاقی تربیت کی جائے، تاکہ یہ بچے زمانے کی رنگینیوں میں کھوکر اپنے دین، تہذیب و ثقافت اور اخلاقیات سے ہاتھ دھو نہ بیٹھیں۔ اور انھیں کم از کم کچھ دن عام دنیوی ماحول سےہٹ کر ایک مخصوص روحانی و اصولی ماحول کا پابند کیا جائے۔ تاکہ وہ مادیت وجدیدیت کے طوفانِ بلاخیز کے سامنے نہ صرف ڈٹ جائیں بلکہ اس کے مضر اثرات سے خود کو محفوط بھی رکھیں۔
اس افتتاحی تقریب میں جامع مسجد ممبئی کے امام مفتی محمد اشفاق قاضی صاحب، اصلاح انٹرنیشنل اسکول کے ڈاکٹر شبیر صاحب، مرکز المعارف ممبئی کے لیکچرر مفتی جسیم الدین صاحب قاسمی، الہدایہ ریزیڈینشل اسکول بدلا پور، تھانے کے چیئرمین ڈاکٹر سید کمال صاحب، پرنسپل عاقب سر اور اکیڈیمک ڈائریکٹر مفتی نثار صاحب قاسمی رونقِ اسٹیج تھے۔
تلاوتِ کلام اللہ کے بعد مفتی اشفاق قاضی نے دورانِ خطاب فرمایا کہ اس اسکول کا محلِ وقوع ایسا سازگار و روح پرور ہے اور قدرتی آب و ہوا نیز سبزہ زاروں سے اتنا مالا مال ہے کہ اہالیانِ ممبئی کو اس کی زیارت کرنی چاہیے اور تعلیم و اخلاقی تربیت کے لئے اپنے نونہالوں کو ضرور یہاں لانا چاہئے، کیونکہ آج کل ہمارے بچے اخلاقیات سے عاری اور اسلامی تہذیب سے ناآشنا ہوتے جارہے ہیں، جو حد درجہ افسوس کی بات ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ ان جیسے اخلاقی کیمپوں کی کتنی سخت ضرورت ہے اس کا اندازہ آپ کو انشاءاللہ اگلی دفعہ ہوگا کیوں کہ میرا خیال ہے کہ اگلے بیچ میں داخلہ لینے والوں کا سخت ازدحام ہوگا۔
ڈاکٹر شبیر نے اپنی گفتگو میں فرمایا: صد افسوس! میرے بچپن میں نہ اس طرح کے کسی کیمپ کا کوئی تصور تھا اور نہ ہی اتنی سہولیات مہیا تھیں۔ اس لئے میں تو کچھ سیکھنے سے رہا؛ لیکن آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگلی بار ایک بس بھر کر بچوں کو فراہم کروں گا۔
اس کے بعد مفتی نثار صاحب قاسمی نے اپنے مخصوص ظریفانہ انداز میں پہلے بچوں کو اس ماحول و نظام سے مانوس کیا۔ پھر کیمپ کے اصول و ضوابط اور نظام الاوقات سے متعارف کروایا اور ان پہ کاربند رہنے پر سب سے عہد لیا۔

اسی طرح مفتی جسیم الدین صاحب قاسمی نے بچوں کی نفسیات کے مطابق بےحد دلچسپ خطاب فرمایا، جس میں انھوں نے اخلاقیات پر روشنی ڈالی اور تربیتی پہلو کو اجاگر کیا۔ بعدازاں عاقب سر اور ڈاکٹر سید کمال نے اپنے اپنے منفرد انداز میں بچوں کو پند و نصائح اور حکمت بھری باتوں سے نوازا۔
اس طرح اخلاقی تربیت کے کیمپ کی یہ افتتاحی تقریب بحسن وخوبی اختتام کو پہونچی۔ اب آگے انشاءاللہ باقاعدہ درس، محاضرات، عملی مشق، شخصیت سازی، مسابقتی پروگرام اور مختلف سماجی سرگرمیوں جیسے شجر کاری، کھیل و ورزش اور کوہ پیمائی وغیرہ کے لامتناہی سلسلے شروع ہوں گے جو ہفتے بھر مختلف شکلوں میں جاری رہیں گے۔

I¦ve been exploring for a bit for any high quality articles or blog posts on this sort of space . Exploring in Yahoo I eventually stumbled upon this web site. Reading this info So i am glad to convey that I’ve a very good uncanny feeling I came upon just what I needed. I so much indubitably will make sure to don¦t disregard this site and give it a look on a constant basis.
There is clearly a bundle to realize about this. I feel you made some nice points in features also.
Hey just wanted to give you a quick heads up. The words in your post seem to be running off the screen in Chrome. I’m not sure if this is a formatting issue or something to do with browser compatibility but I figured I’d post to let you know. The design and style look great though! Hope you get the problem fixed soon. Kudos
As I website possessor I think the articles here is real excellent, regards for your efforts.