انگریزی میڈیم مرکز آن لائن مدرسہ (MOM) میں داخلہ جاری

Eastern
4 Min Read
106 Views
4 Min Read

انگریزی میڈیم مرکز آن لائن مدرسہ (MOM) میں داخلہ جاری

محمد توقیر رحمانی

مرکز آن لائن مدرسہ (Markaz Online Madrasa – MOM) ایک جدید تعلیمی ادارہ ہے جسے انٹرنیشنل ایم ایم ای آر سی المنائی نیٹورک (IMAN) نے عصرِ حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قائم کیا ہے۔ MOM جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی اور عصر حاضر کے تدریسی طریقوں کے ذریعے تجربہ کار علماء اور ماہر ین کی نگرانی میں اسلامی علوم فراہم کرنے کا کام انجام دے گا۔

مرکز آن لائن مدرسہ کی ویب سائٹ کا افتتاحی پروگرام 10 اور 11 نومبر 2024 کو، علم و حکمت کے مشہور مرکز، دارالعلوم دیوبند میں منعقد ہوا تھا۔ جہاں علماء کرام نے اس منصوبے کو امت کے لیے انتہائی مفید اور اسلام کے اصولوں اور تعلیمات سے واقفیت کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔ اس مدرسے میں 15 سال سے زائد عمر کے مرد اور خواتین دنیا کے کسی بھی خطے سے داخلہ لے سکتے ہیں۔

مرکز آن لائن مدرسہ کی نصاب ساز کمیٹی (SDC)، ادارت کمیٹی، مشاورتی بورڈ اور بانی اراکین نے 27 نومبر اور 7 دسمبر 2024 کو منعقدہ میٹنگ میں تجزیہ کے بعد داخلے کا آغاز کرنے کی منظوری دےدی ہے۔ تعلیمی سیشن کا آغاز 23 اپریل 2025 سے ہوگا۔

انگریزی میڈیم مرکز آن لائن مدرسہ (MOM) میں داخلہ جاری

مرکز آن لائن مدرسہ ان طلبہ کے لئے ایک موقع فراہم کرتا ہے جو اسلامی علوم حاصل کرنا چاہتے ہیں، خاص طور پر قرآن اور حدیث کے شعبے میں، اور اپنی زندگی کو دینداری کی روش پر استوار کرنے کے خواہشمند ہیں لیکن کسی وجہ پہلے مدرسہ میں داخلہ نہیں لے پائے یا اب باقاعدہ مدرسہ کی تعلیم حاصل کرنا ان کے لئے مشکل ہے۔ IMAN کے تجربہ کار اور قابل علماء نے پانچ سالہ مربوط آن لائن عالمیت کورس ترتیب دیا ہے، جو انگریزی زبان میں اسلامی تعلیمات کے جامع نصاب پرمشتمل ہے۔

مرکز آن لائن مدرسہ: ایک تعارف
مرکز آن لائن مدرسہ پندرہ سال یا اس سے زائد عمر والے دنیا بھر کے مرد و خواتین کوعالمی معیار کی اسلامی تعلیم مہیا کرتا ہے۔ یہ ادارہ تجربہ کار علماء اور جدید تدریسی طریقوں کے ذریعے اسلامی عقائد، تاریخ، اور فقہ وغیرہ کی تعلیم فراہم کرتا ہے۔ MOM کے کورسز میں شامل ہیں:
(1) سرٹیفکیٹ ان اسلامک اسٹڈیز (CIS)1- سال،
(2) ڈپلومہ ان اسلامک اسٹڈیز (DIS)1- سال،
(3) ایڈوانس ڈپلومہ ان اسلامک اسٹڈیز (ADIS)1- سال،
(4) عالمیت: گریجویشن ان اسلامک تھیالوجی (GIT) 2 سال۔
فی الحال، CIS پروگرام کے لیے داخلے جاری ہیں، جو اسلامی علوم کی مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لیے ایک مثالی کورس ہے۔

مرکز آن لائن مدرسہ میں پڑھائے جانے والے مضامین اس طرح ہیں.
(1) ایمانیات: اسلامی عقائد و ایمان،
(2) قرآنیات: تجوید، ترجمہ، اور تفسیر،
(3) اسلامی تاریخ: سیرت النبی ﷺ اور قرونِ وسطیٰ کی تاریخ،
(4) علم حدیث،
(5) فقہ: اسلامی قانون،
(6) عربی زبان و ادب،
(7) اسلامی سماجیات: اسلامی اخلاقیات، معاشرت، اور تقابلی مذاہب کا مطالعہ،
(8) عملی مشق و تربیت.

مرکز آن لائن مدرسہ کا ویب سائٹ کورس اور داخلہ کے متعلق تمام ضروری معلومات فراہم کرتی ہے جس میں عمومی سوالات کے جوابات کا ایک سیکشن بھی موجود ہے۔ طلبہ ویب سائٹ پر جا کر مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کے متعلق دیگر اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ MOM کے ایک بیان کے مطابق، نشستیں محدود ہیں اور پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر داخلہ دی جائیں گی۔

Share This Article
Leave a Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

اسلام میں تہواروں کی حکمت و فلسفہ

اسلام میں تہواروں کی حکمت و فلسفہ از___ محمد توقیر رحمانی تقریبات…

Eastern

امارت شرعیہ بھی وقف کی طرح مسلم قوم کی امانت ہے!

امارت شرعیہ بھی وقف کی طرح مسلم قوم کی امانت ہے! از:…

Eastern

ماہ رمضان میں IPL کی آمد اور مسلمان نوجوانوں کی غفلت

ماہ رمضان میں IPL کی آمد اور مسلمان نوجوانوں کی غفلت از____محمد…

Eastern

انگریزی میڈیم مرکز آن لائن مدرسہ (MOM) میں داخلہ جاری

انگریزی میڈیم مرکز آن لائن مدرسہ (MOM) میں داخلہ جاری محمد توقیر…

Eastern

Quick LInks

اسلام میں تہواروں کی حکمت و فلسفہ

اسلام میں تہواروں کی حکمت و فلسفہ از___ محمد توقیر رحمانی تقریبات…

Eastern

امارت شرعیہ بھی وقف کی طرح مسلم قوم کی امانت ہے!

امارت شرعیہ بھی وقف کی طرح مسلم قوم کی امانت ہے! از:…

Eastern