ٹرینڈنگ
دارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارس اسلامیہ کا کل ہند اجلاس، تعلیمی و انتظامی اصلاحات کے لیے اہم تجاویز منظورممبئی میں علماء کے لیے دو روزہ پیرا لیگل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقادقوتِ گویائی ایک عظیم ترین نعمتآذربائیجان کے الہام علیوف اپنی ہی سیاسی قبر کھود رہے ہیںعربی زبان کے نامور ادیب اور کئی نسلوں کے استاذ مولانا سعید الاعظمی کی وفات کا سانحہعقابی  روح رکھنے والے ” قاری شبیر احمد صاحب” رخصت ہوئے ـالیکشن کمیشن کی غلطیوں کا خمیازہ عوام کیوں بھگتے؟خودکشی کا بڑھتا رجحان: اسباب، پس منظر اور تدارکدارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارس اسلامیہ کا کل ہند اجلاس، تعلیمی و انتظامی اصلاحات کے لیے اہم تجاویز منظورممبئی میں علماء کے لیے دو روزہ پیرا لیگل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقادقوتِ گویائی ایک عظیم ترین نعمتآذربائیجان کے الہام علیوف اپنی ہی سیاسی قبر کھود رہے ہیںعربی زبان کے نامور ادیب اور کئی نسلوں کے استاذ مولانا سعید الاعظمی کی وفات کا سانحہعقابی  روح رکھنے والے ” قاری شبیر احمد صاحب” رخصت ہوئے ـالیکشن کمیشن کی غلطیوں کا خمیازہ عوام کیوں بھگتے؟خودکشی کا بڑھتا رجحان: اسباب، پس منظر اور تدارک

مرکز المعارف ممبئی میں باضابطہ تعلیم کا آغاز

0%
مرکز المعارف ممبئی میں باضابطہ تعلیم کا آغاز
تعلیم

مرکز المعارف ممبئی میں باضابطہ تعلیم کا آغاز

Eastern
1 min read4 views
Save this article for later

مرکز المعارف ممبئی میں تعلیم کا آغاز

(ممئی25   اپریل   2024/ پریس ریلیز)

مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر ممبئی گزشتہ تین دہائیوں سے علماء کرام کو انگریزی زبان وادب کی تعلیم اور شخصیت سازی میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے اور یہاں کے تربیت یافتہ فضلاء ملک عزیز کے علاوہ درجنوں دیگر ممالک میں عظیم اور قابلِ تقلید امور انجام دے رہے ہیں ۔  ملک کے متعد مدارس،  اسکول، سماجی تنظیموں اور  یونیورسٹیوں کے اندر تعلیمی و سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ الحمدللہ اب تک تقریبا  بیس جماعتیں فارغ ہوچکی ہیں۔

 گذشتہ کل بدھ کے روز ٢٤ اپریل ٢٠٢٤ کو مغرب بعد تعارفی پروگرام کے ساتھ نئی جماعت کی تعلیم کا آغازکیاگیا۔ پروگرام میں طلبہ، اساتذہ  و ذمہ داران کے ساتھ ساتھ مرکز المعارف کے محبین اور ممبئی کے سرکردہ شخصیات بطورِ مہمانان شامل رہے۔

 پروگرام کی نظامت مرکز المعارف کے سینئر استاد مولانا محمّد اسلم جاوید قاسمی نےکی، آپ نے مرکز المعارف کا تعارف کرانےکے بعد پروگرام میں موجود مرکزالمعارف کے اراکین اور مہمانوں کا مختصر تعارف بھی کرایا نیز ادارے کے بانی حضرت مولانامحمد بدرالدین اجمل قاسمی کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کا پرجوش استقبال کیا۔ اس کے بعد طلباء نے اپنا اپنا تعارف پیش کیا ، پھر مرکزالمعارف کے استاذ مفتی جسیم الدین قاسمی نے موجودہ دور میں اشاعت دین کے لئے انگریزی زبان کی اہمیت اورزندگی میں کامیابی  پانے کے لئے محنت اور وقت کا صحیح استعمال کے تعلق سے طلبہ کو نصیحت کی۔

مرکز المعارف ممبئی میں باضابطہ تعلیم کا آغاز

پروگرام میں موجود دارالعلوم وقف دیوبند کی مجلس مشاورت کے معزز رکن جناب حافظ اقبال چوناوالا نےبھی نئے طلبہ کو ان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کیا اور قیمتی نصیحتیں کیں۔ مرکز المعارف کے برانچ  انچارج مولانا محمّد عتیق الرحمان قاسمی نے اپنی بات کے ساتھ ادارہ کے ٢٤  گھنٹے کے نظام الاوقات بتائی نیز یہ بھی فرمایا کہ کس اس کی پابندی کرنی ہے۔

واضح رہے کہ مرکز المعارف کے ڈائیریکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی ان دنوں انتخابی سفر پر آسام میں ہیں،جسکی وجہ سے پروگرام میں وہ شریک نہیں رہے۔ پروگرام کے شرکاء میں مولانا جمیل احمد قاسمی، مولانا محمّد توقیر رحمانی، جعفر خان، عبداللہ شیخ، مولانا منور مظاہری، احمد حسین، شمیم الدین وغیرہ تھے۔ مرکز المعارف مسجد کے امام مولانا محمّد شاہد قاسمی صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

Eastern

Eastern

Staff writer at Eastern Crescent Urdu.

View all posts →

Comments (1)

Leave a Comment

Israel Manygoats
1 سال ago

Good site! I really love how it is simple on my eyes and the data are well written. I am wondering how I could be notified whenever a new post has been made. I've subscribed to your RSS which must do the trick! Have a nice day!

اوپر تک سکرول کریں۔