مرکز المعارف، ممبئی سے ملحق اداروں کے ڈپلومہ برائے انگریزی زبان و ادب میں مشترکہ آن لائن داخلے کا اعلان

Eastern
5 Min Read
240 Views
5 Min Read

مرکز المعارف، ممبئی سے ملحق اداروں کے ڈپلومہ برائے انگریزی زبان و ادب میں مشترکہ آن لائن داخلے کا اعلان

ای سی نیوز ڈیسک
ممبئی: 5/جنوری، 2025

مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی جو فضلائے مدارس کو معیاری انگریزی زبان و ادب کی تعلیم فراہم کرنے میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، نے 2025-2027 بیچ کے داخلۂ امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ مولانا بدرالدین اجمل القاسمی کے ذریعہ قائم کردہ یہ ادارہ کئی دہائیوں سے فارغین مدارس کو انگریزی زبان و ادب میں مہارت کے ساتھ جدید علوم سے آراستہ کرکےانہیں ملک اور بیرون ملک میں نمایاں خدمات انجام دینے کے قابل بنا رہا ہے۔

مرکز المعارف کے ڈائریکٹر مولانا محمّد برہان الدین قاسمی نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ بتلایا کہ اس سال مرکز المعارف نے اس سے ملحق اداروں کے ذمہ داران کے مشورے سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے داخلہ امتحان کو آن لائن کردیا ہے اور یہ امتحان 7 فروری 2025 کو ہوگا، جس سے طلباء کو سفر کی دشواریوں سے نجات مل جائے گی۔ اب وہ اپنے اپنے مقام سے ہی آسانی کے ساتھ داخلہ امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں۔ خاص طور پر ان طلباء کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے جو دوری یا دیگر مسائل کی وجہ سے سفر کرکے امتحان میں شریک نہیں ہوپاتے تھے۔

داخلہ امتحان مرکز المعارف سے منسلک آٹھ اداروں میں دو سالہ ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کے لیے ہوگا۔
فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ: 4 فروری 2025 (بروز منگل) مطابق 4 شعبان 1446ھ ہے۔ امتحان تحریری اور تقریری دونوں طریقوں پر مشتمل ہوگا- تحریری امتحان 7 فروری 2025 (بروز جمعہ) دوپہر 2:30 بجے سے 4:30 تک آنلائن ہوگا- تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء ہی کا تقریری امتحان ہوگا جس کی تاریخ کا اعلان تحریری امتحان کے نتیجے کے ساتھ کردیا جائیگا۔

جن 8 اداروں کے لیئے سال رواں مشترکہ داخلہ امتحان ہوگا وہ ادارے یہ ہیں: (1) مرکز اسلامی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، انکلیشور، گجرات (2) جامعہ اسلامیہ جلالیہ، ہوجائی، آسام (3) المعہد العالی الاسلامی، حیدرآباد، تلنگانہ (4) اشرف العلوم ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ہاوڑہ، مغربی بنگال (5) جامعہ دارالحدیث جئے نگر، ہوجائی، آسام (6) مدرسہ جامع العلوم، بالاپور، آکولہ، مہاراشٹر (7) مدرسہ اسلامیہ وقف، سورت، گجرات (8) جامعہ اسلامیہ بنجاری، اندور، مدھیہ پردیش۔

جن 8 اداروں کے لیئے سال رواں مشترکہ داخلہ امتحان ہوگا وہ ادارے یہ ہیں
جن 8 اداروں کے لیئے سال رواں مشترکہ داخلہ امتحان ہوگا وہ ادارے یہ ہیں

مزید تفصیلات بتلاتے ہوئے ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس کے نیشنل کو آرڈینیٹر مولانا مدثر احمد قاسمی نے بتلایا کہ اس امتحان میں ملک بھر کے کسی بھی مستند ادارے سے فارغ التحصیل عالم و فاضل شرکت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتلایا کہ آٹھوں ادروں کے لیئے کل 220 طلباء کا فائنل لسٹ میں اور 80 طلباء کا ویٹنگ لسٹ میں نام آئے گا۔ امتحان میں شریک تمام طلباء کو آٹھ میں سے تین اداروں کو ترجیح کی بنیاد پر منتخب کرنے کا اختیار ہوگا۔ تحریری و تقریری دونوں امتحانات میں کامیاب ہونے پر نمبرات اور سیٹ کی گنجائش کو سامنے رکھتے ہوئے کسی ادارے میں امیدوار کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

درخواست فارم پر کرنے کے لئے خواہشمند فضلائے مدارس کو www.easterncrescent.net ویب سائٹ پر جانا ہوگا. ویب سائٹ پر داخلہ فارم پر کرنے کے طریقے پر مشتمل ایک ویڈیو بھی موجود ہے۔ آن لائن فارم موصول ہونے کے بعد درخواستوں کی جانچ کی جائے گی اور پھر اہل امیدواروں کو ناظم امتحان کی جانب سے اجازت نامہ (ایڈمٹ کارڈ) ای میل کے ذریعے بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ مرکز المعا رف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، 1994ء میں قائم شدہ صرف ہندستان کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا پہلا اور منفرد ادارہ ہے جہاں با قاعدہ طور پر فارغین مدارس کے لئے دوسالہDELL کورس کو متعارف کرایاگیا۔ اس کورس میں فضلائے مدارس کو انگریزی زبان وادب، کمپیو ٹر و انٹرنیٹ، تاریخ، جغرافیہ، سماجیات، صحافت، ریاضی، ہندی زبان اور جنرل نالج وغیرہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تقابل ادیان کا مطالعہ بھی کرایا جاتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

انگریزی میڈیم مرکز آن لائن مدرسہ (MOM) میں داخلہ جاری

انگریزی میڈیم مرکز آن لائن مدرسہ (MOM) میں داخلہ جاری محمد توقیر…

Eastern

عہد بشار کا اختتام:  رازہائے سر بستہ؟؟؟؟

عہد بشار کا اختتام:  رازہائے سر بستہ؟؟؟؟ طہ جون پوری 08-12-24 محض…

Eastern

ڈھاکہ میں "جلسۂ اردو” کا انعقاد "اردو بنگلہ دیش کی دوسری زبان ہے” — پروفیسر ڈاکٹر غلام ربانی

ڈھاکہ میں "جلسۂ اردو" کا انعقاد "اردو بنگلہ دیش کی دوسری زبان…

Eastern

خواب، یادیں اور ملاقاتیں

خواب، یادیں اور ملاقاتیں محمد توقیر رحمانی سفر، محض راستوں کی مسافت…

Eastern

"ارتداد کے بڑھتے واقعات اور ہماری ذمہ داریاں”

محاضرہ بعنوان "ارتداد کے بڑھتے واقعات اور ہماری ذمہ داریاں" مہدی حسن…

Eastern

Quick LInks

ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ اور اس کے مضر اثرات

ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ اور اس کے مضر اثرات…

Eastern

مرکز المعارف،ممبئی نے ایک اہم تعلیمی خلا کو پر کیا: حافظ ندیم صدیقی، صدر جمعیت علمائے مہاراشٹر کا کلیدی خطاب

مرکز المعارف،ممبئی نے ایک اہم تعلیمی خلا کو پر کیا: حافظ ندیم…

Eastern

شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی حفظہ اللہ سے ملاقات کے لیے ایک سفر

شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی حفظہ اللہ سے ملاقات کے لیے…

Eastern