ٹرینڈنگ
سچ اور جھوٹ میں "سچ” ننگا اور کڑوا کیوں ہوتا ہے؟مقبوضہ فلسطین کے عربوں اور ہندوستانی مسلمانوں کی سیاست کا قیاس نامعقول ہےUCC: مسلم پرسنل لا بورڈ نے مہاراشٹر حکومت کے سوالات کے جوابات کے لیے QR کوڈ جاری کیادارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارس اسلامیہ کا کل ہند اجلاس، تعلیمی و انتظامی اصلاحات کے لیے اہم تجاویز منظورممبئی میں علماء کے لیے دو روزہ پیرا لیگل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقادقوتِ گویائی ایک عظیم ترین نعمتآذربائیجان کے الہام علیوف اپنی ہی سیاسی قبر کھود رہے ہیںعربی زبان کے نامور ادیب اور کئی نسلوں کے استاذ مولانا سعید الاعظمی کی وفات کا سانحہسچ اور جھوٹ میں "سچ” ننگا اور کڑوا کیوں ہوتا ہے؟مقبوضہ فلسطین کے عربوں اور ہندوستانی مسلمانوں کی سیاست کا قیاس نامعقول ہےUCC: مسلم پرسنل لا بورڈ نے مہاراشٹر حکومت کے سوالات کے جوابات کے لیے QR کوڈ جاری کیادارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارس اسلامیہ کا کل ہند اجلاس، تعلیمی و انتظامی اصلاحات کے لیے اہم تجاویز منظورممبئی میں علماء کے لیے دو روزہ پیرا لیگل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقادقوتِ گویائی ایک عظیم ترین نعمتآذربائیجان کے الہام علیوف اپنی ہی سیاسی قبر کھود رہے ہیںعربی زبان کے نامور ادیب اور کئی نسلوں کے استاذ مولانا سعید الاعظمی کی وفات کا سانحہ

مرکز المعارف، ممبئی سے ملحق اداروں کے ڈپلومہ برائے انگریزی زبان و ادب میں مشترکہ آن لائن داخلے کا اعلان

0%
مرکز المعارف، ممبئی سے ملحق اداروں کے ڈپلومہ برائے انگریزی زبان و ادب میں مشترکہ آن لائن داخلے کا اعلان
تعلیم

مرکز المعارف، ممبئی سے ملحق اداروں کے ڈپلومہ برائے انگریزی زبان و ادب میں مشترکہ آن لائن داخلے کا اعلان

Eastern
1 min read35 views
Save this article for later

مرکز المعارف، ممبئی سے ملحق اداروں کے ڈپلومہ برائے انگریزی زبان و ادب میں مشترکہ آن لائن داخلے کا اعلان

ای سی نیوز ڈیسک
ممبئی: 5/جنوری، 2025

مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی جو فضلائے مدارس کو معیاری انگریزی زبان و ادب کی تعلیم فراہم کرنے میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، نے 2025-2027 بیچ کے داخلۂ امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ مولانا بدرالدین اجمل القاسمی کے ذریعہ قائم کردہ یہ ادارہ کئی دہائیوں سے فارغین مدارس کو انگریزی زبان و ادب میں مہارت کے ساتھ جدید علوم سے آراستہ کرکےانہیں ملک اور بیرون ملک میں نمایاں خدمات انجام دینے کے قابل بنا رہا ہے۔

مرکز المعارف کے ڈائریکٹر مولانا محمّد برہان الدین قاسمی نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ بتلایا کہ اس سال مرکز المعارف نے اس سے ملحق اداروں کے ذمہ داران کے مشورے سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے داخلہ امتحان کو آن لائن کردیا ہے اور یہ امتحان 7 فروری 2025 کو ہوگا، جس سے طلباء کو سفر کی دشواریوں سے نجات مل جائے گی۔ اب وہ اپنے اپنے مقام سے ہی آسانی کے ساتھ داخلہ امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں۔ خاص طور پر ان طلباء کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے جو دوری یا دیگر مسائل کی وجہ سے سفر کرکے امتحان میں شریک نہیں ہوپاتے تھے۔

داخلہ امتحان مرکز المعارف سے منسلک آٹھ اداروں میں دو سالہ ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کے لیے ہوگا۔
فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ: 4 فروری 2025 (بروز منگل) مطابق 4 شعبان 1446ھ ہے۔ امتحان تحریری اور تقریری دونوں طریقوں پر مشتمل ہوگا- تحریری امتحان 7 فروری 2025 (بروز جمعہ) دوپہر 2:30 بجے سے 4:30 تک آنلائن ہوگا- تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء ہی کا تقریری امتحان ہوگا جس کی تاریخ کا اعلان تحریری امتحان کے نتیجے کے ساتھ کردیا جائیگا۔

جن 8 اداروں کے لیئے سال رواں مشترکہ داخلہ امتحان ہوگا وہ ادارے یہ ہیں: (1) مرکز اسلامی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، انکلیشور، گجرات (2) جامعہ اسلامیہ جلالیہ، ہوجائی، آسام (3) المعہد العالی الاسلامی، حیدرآباد، تلنگانہ (4) اشرف العلوم ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ہاوڑہ، مغربی بنگال (5) جامعہ دارالحدیث جئے نگر، ہوجائی، آسام (6) مدرسہ جامع العلوم، بالاپور، آکولہ، مہاراشٹر (7) مدرسہ اسلامیہ وقف، سورت، گجرات (8) جامعہ اسلامیہ بنجاری، اندور، مدھیہ پردیش۔

جن 8 اداروں کے لیئے سال رواں مشترکہ داخلہ امتحان ہوگا وہ ادارے یہ ہیں
جن 8 اداروں کے لیئے سال رواں مشترکہ داخلہ امتحان ہوگا وہ ادارے یہ ہیں

مزید تفصیلات بتلاتے ہوئے ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس کے نیشنل کو آرڈینیٹر مولانا مدثر احمد قاسمی نے بتلایا کہ اس امتحان میں ملک بھر کے کسی بھی مستند ادارے سے فارغ التحصیل عالم و فاضل شرکت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتلایا کہ آٹھوں ادروں کے لیئے کل 220 طلباء کا فائنل لسٹ میں اور 80 طلباء کا ویٹنگ لسٹ میں نام آئے گا۔ امتحان میں شریک تمام طلباء کو آٹھ میں سے تین اداروں کو ترجیح کی بنیاد پر منتخب کرنے کا اختیار ہوگا۔ تحریری و تقریری دونوں امتحانات میں کامیاب ہونے پر نمبرات اور سیٹ کی گنجائش کو سامنے رکھتے ہوئے کسی ادارے میں امیدوار کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

درخواست فارم پر کرنے کے لئے خواہشمند فضلائے مدارس کو www.easterncrescent.net ویب سائٹ پر جانا ہوگا. ویب سائٹ پر داخلہ فارم پر کرنے کے طریقے پر مشتمل ایک ویڈیو بھی موجود ہے۔ آن لائن فارم موصول ہونے کے بعد درخواستوں کی جانچ کی جائے گی اور پھر اہل امیدواروں کو ناظم امتحان کی جانب سے اجازت نامہ (ایڈمٹ کارڈ) ای میل کے ذریعے بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ مرکز المعا رف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، 1994ء میں قائم شدہ صرف ہندستان کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا پہلا اور منفرد ادارہ ہے جہاں با قاعدہ طور پر فارغین مدارس کے لئے دوسالہDELL کورس کو متعارف کرایاگیا۔ اس کورس میں فضلائے مدارس کو انگریزی زبان وادب، کمپیو ٹر و انٹرنیٹ، تاریخ، جغرافیہ، سماجیات، صحافت، ریاضی، ہندی زبان اور جنرل نالج وغیرہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تقابل ادیان کا مطالعہ بھی کرایا جاتا ہے۔

Eastern

Eastern

Staff writer at Eastern Crescent Urdu.

View all posts →

Comments (1)

Leave a Comment

Antoine Romanson
1 سال ago

hello!,I like your writing very so much! share we keep in touch extra approximately your post on AOL? I require an expert in this space to solve my problem. Maybe that is you! Having a look forward to see you.

اوپر تک سکرول کریں۔