ڈاکٹر عبدالکریم العیسٰی کا دورہ ہند

Eastern
Eastern 5 Min Read
5 Min Read

اشارے کنائے کی بھی ایک اہمیت ہوتی ہے
ڈاکٹر عبدالکریم العیسٰی کا دورہ ہند

از ـ محمود احمد خاں دریابادی

کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ کچھ باتیں آپ کسی سے براہ راست صاف صاف کہنا مناسب نہیں سمجھتے ایسے میں بہتر یہ ہوتا ہے کہ کسی الگ انداز میں اپنی بات اُس تک پہونچا دی جائے ـ مثلا آپ کےپاس ایک شخص آتا ہے اور آپ قرائن سے اندازہ لگالیتے ہیں کہ یہ شخص آپ سے قرض مانگنے آیا ہے، آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ شخص نادہند ہے،اس نے کبھی قرض واپس نہیں کیا،…………. ایسے میں ایک شکل تو یہ ہے کہ اُس سے صاف صاف یہ کہکر انکار کردیا جائے کہ تم نادہند ہو ہم تم کو کچھ نہیں دیں گے ـ دوسری شکل یہ ہے کہ اُس کے آتے ہی آپ اپنی مالی پریشانیاں اور ضرورتوں کا بیان کرنے لگیں یہاں تک کہ اُس کو یقین ہوجائے کہ آپ اس وقت قرض دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ،ایسے میں وہ شخص بغیر قرض مانگے ہوئے بس آپ کی خیریت معلوم کرکے واپس چلاجائے گا ـ اس طرح آپ صاف انکار سے بچ جائیں گے اور اُس آدمی کو برا بھی نہیں لگے گا ـ

اب اسی پس منظر میں ہم رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر عبدالکریم العیسیٰ کے حالیہ ہندوستانی دورے کو دیکھتے ہیں ـ ویسے شیخ عیسی اپنے بعض افکاروخیالات کی وجہ سے عالم اسلام میں متنازعہ شخصیت سمجھے جاتے ہیں، ہندوستانی میڈیا کے مطابق حکومت ہند اُن کو یونیفارم سول کوڈ کی تائید کرانے اور حجاب وغیرہ کی مخالفت کے لئے ہندوستان بلوا رہی ہے ـ

اب ایک طریقہ تو یہ تھا کہ ڈاکٹر العیسیٰ سے صاف صاف یہ کہدیا جاتا کہ کہ آپ یونیفارم سول کوڈ کی حمایت بالکل نہ کیجئے گا، حکومت آپ کا استعمال ہندوستانی مسلمانوں کو اُن کے جمہوری ودستوری حق سے محروم کرنےکے لئے کرنا چاہتی ہے ـ …………… ایک دوسرا طریقہ جس کا استعمال مولانا ارشد مدنی صاحب اور مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے کیا کہ اُنھوں نے اخبار میں اشتہار دے کر پہلے تو مہمان کا استقبال کیا اور پھر میڈیا کے اس تاثر کا ذکر کیا کہ ڈاکٹر عیسیٰ کو یونیفارم سول کوڈ کی حمایت کے لئے بلوایا گیا ہے، اس کے بعد اسی اشتہار میں یہ صراحت کردی گئی کہ شریعت کی بنیاد قران وحدیث پر ہے، اوقاف کا معاملہ ہویا حجاب اور یونیفارم سول کوڈ کا، ……… کوئی بھی شریعت کا جانکار قران وحدیث سے ہٹ کر اپنی رائے نہیں دے سکتا، ڈاکٹر عبدالکریم عیسیٰ بھی عالم آدمی ہیں اُن سے بھی یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ ان معاملات میں شریعت سے ہٹ کر کوئی بات کہیں گے ـ
الحمدللہ اس اشتہار کا اثر نظر آیا، ڈاکٹر عیسیٰ تک یہ اشتہار ضرور پہونچا ہوگا، ملت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے انڈیا اسلامک سنٹر دہلی میں سیکورٹی ایڈوائزر مسٹر اجیت ڈوبھال کے سامنے جو تقریر کی اُس میں ایک بار بھی یونیفارم سول کوڈ کا ذکر نہیں کیا بلکہ انھوں نے بار بار ہندوستان کی خصوصیت کا ذکر کرتے ہوئے یہاں اختلاف رائے کے احترام، مذہب رنگ ونسل کے اختلاف کے باوجود آپسی بھائی چارہ کا ذکر کیا اور اس کو قائم رکھنے کی امید جتائی ـ
اس دوران ہمارے کئی تجزیہ نگار حضرات نے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور مولانا ارشد مدنی کے اشتہار پر تنقید کرتے ہوئے بعض نامناسب باتیں بھی لکھیں ـ یہ ناچیز ہمیشہ صحت مند تنقید کا حامی اور شخصیت پرستی کا مخالف رہا ہے تاہم تنقید میں اتنی عجلت یہ اشارہ کرتی ہے کہ نقاد کے مزاج میں حدت ہے جس کی وجہ سے اس کی فہم وفراست متاثر ہوگئی ہے ـ

ویسے بالفرض ڈاکٹر عبدالکریم عیسیٰ یونیفارم سول کوڈ کی حمایت کر بھی دیتے ہیں تو کیا فرق پڑے گا؟ ہندوستانی مسلمان ایسی ہر بات کو محض بکواس سمجھیں گے ـ

Share This Article
Leave a comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

جمہوریت میں اکثریت کے جذبات کو مجروح کرنا نقصاندہ ہوتاہے

جمہوریت میں اکثریت کے جذبات کو مجروح کرنا نقصاندہ ہوتاہے محمد برہان

Eastern Eastern

اے شہر آرزو تجھے کہتے ہیں الوداع

اے شہر آرزو تجھے کہتے ہیں الوداع (دو روزہ MOM (مرکز آن

Eastern Eastern

نئے حالات میں مرکز المعارف کا ایک اور انقلابی اقدام

نئے حالات میں مرکز المعارف کا ایک اور انقلابی اقدام محمد عبید

Eastern Eastern

مدارس میں بنیادی تعلیم کی بہتری ممکن، مگر خودمختاری میں مداخلت نہیں: سپریم کورٹ

مدارس میں بنیادی تعلیم کی بہتری ممکن، مگر خودمختاری میں مداخلت نہیں:

Eastern Eastern

مہاوکاس اگھاڑی یا مہایوتی؟ مہاراشٹر میں کون لے جائے گا بازی

مہاوکاس اگھاڑی یا مہایوتی؟ مہاراشٹر میں کون لے جائے گا بازی محمد

Eastern Eastern

حضرت سلمان فارسی دین فطرت کی تلاش میں

حضرت سلمان فارسی دین فطرت کی تلاش میں محمد توقیر رحمانی اسلام

Eastern Eastern

Quick LInks

جمہوریت میں اکثریت کے جذبات کو مجروح کرنا نقصاندہ ہوتاہے

جمہوریت میں اکثریت کے جذبات کو مجروح کرنا نقصاندہ ہوتاہے محمد برہان

Eastern Eastern

حافظ اقبال چونا والا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن منتخب: ملی اور سماجی خدمات کا شاندار اعتراف

حافظ اقبال چونا والا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن

Eastern Eastern

عصری اداروں میں مدرسے کے طلبہ کی مایوسی: ایک حقیقت پر مبنی جائزہ

عصری اداروں میں مدرسے کے طلبہ کی مایوسی: ایک حقیقت پر مبنی

Eastern Eastern