مولانا بدر الدین اجمل کو دنیا کے 500 با اثر مسلمانوں کی فہرست میں لگاتار سولہویں مرتبہ شامل کئے جانے پر مبارکباد

Eastern
4 Min Read
29 Views
4 Min Read

مولانا بدر الدین اجمل کو دنیا کے 500 با اثر مسلمانوں کی فہرست میں لگاتار سولہویں مرتبہ شامل کئے جانے پر مبارکباد

ای سی نیوز ڈیسک
13 اکتوبر 2024

ممبئی ـــ: جارڈن کی مشہور تحقیقی تنظیم روئیل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز نے ہر سال کی طرح اِس سال بھی 2025 کے لئے اپنی مشہور میگزین The 500 Most Influential Mulims شائع کیا ہے جس میں دنیا بھر کے مسلمانوں میں سے پانچ سو سب سے بااثر مسلمانوں کا نام منتخب کر کے ان کی فہرست جاری کی ہے۔ آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے قومی صدر، جمعیۃ علماء صوبہ آسام کے صدر، دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کے رکن، سابق رکن پارلیمنٹ اور معروف عالم دین مولانا بدرالدین اجمل القاسمی بھی اُن شخصیات میں شامل ہیں جن کو اِس میگزین کے ذریعہ تیارکردہ "دنیا کے پانچ سو سب سے با اثر مسلمان” کی فہرست میں 2009 سے لیکر اب تک ہر سال شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ادارہ نے مولانا بدرالدین اجمل کو ان کے ذریعہ بے مثال سماجی خدمات انجام دینے، دینی و عصری تعلیمی اداروں کے قیام کے ذریعہ تعلیمی انقلاب کی داغ بیل ڈالنے،بہتر علاج کے لئے رفاہی ہاسپیٹل قائم کرنے، یتیموں اور بیواؤں کی دستگیری کرنے، مصیبت زدہ لوگوں کے لئے رفاہی خدمات انجام دینے، ضرورت مندوں کے لئے گھر اور روزگار کا انتظام کرنے، سیاسی میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے، نیز تجارت میں منفرد شناخت بنانے کی بنیاد پر”دنیا کے پانچ سو سب سے با اثر مسلمان” کی لسٹ میں شامل کیا ہے۔ لگاتار سولہویں مرتبہ اس فہرست میں شامل کئے جانے پر مختلف میدانوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ مولانا بدرالدین اجمل صاحب اپنے کارہائے نمایاں کی وجہ سے کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں مگر اُن کی خدمات کے پیشِ نظر اُن کا نام اِس فہرست میں مزید نمایاں طور پر آنا چاہئے کیوں کہ حقیقت یہ ہے کہ مولانا اجمل کی شخصیت اپنے آپ میں ایک انجمن اور تحریک ہے، جن کی خدمات کا جائزہ لینے کے لئے ہزاروں صفحات نا کافی ہیں۔

مولانا بدر الدین اجمل کو دنیا کے 500 با اثر مسلمانوں کی فہرست میں لگاتار سولہویں مرتبہ شامل کئے جانے پر مبارکباد

ان لوگوں نے کہاہے کہ مولانا اجمل کی خدمات کا میدان بہت وسیع ہے جس میں وہ کامیابی کے ساتھ پا بہ رکاب ہیں اور دن بدن اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرتے جا رہے ہیں، اِس لئے ہم لوگ انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لئے دعاء کرتے ہیں کہ اللہ ان کو صحت و عافیت کے ساتھ رکھے اور ان کا سایہ امت پر دراز کرے تاکہ وہ ملک و ملت کی مزید خدمات انجام دیتے رہیں۔

یاد رہے کہ اِس میگزین کا سب سے پہلا شمارہ 2009 میں شائع ہوا تھا،تب سے تقریبا ہر سال شائع ہوتا آرہا ہے جو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔اس سال شا ئع ہونے والی میگزین اِس ادارہ کا سولہواں شمارہ ہے۔ یہ ادارہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں سے نمایاں شخصیات کے حالات زندگی، مختلف میدان عمل میں ان کی خدمات و کارکردگی اور ان کی کامیابی کو بنیاد بناکر اُن کی فہرست تیار کرتا ہے اورپھر ان کے کارناموں کے پیش نظر ان میں رینکنگ کرتا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

بہار کے مسلمان ووٹرز کو پچھلی غلطی دہرانے سے گریز کرنا چاہیے

بہار کے مسلمان ووٹرز کو پچھلی غلطی دہرانے سے گریز کرنا چاہیے…

Eastern

ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت پرائیڈ ایوارڈ

ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern