بین الاقوامی مشاورت میں دانشوران نے آن لائن انگلش میڈیم مدرسہ کو حتمی شکل دی

Eastern
4 Min Read
6 Views
4 Min Read

بین الاقوامی مشاورت میں دانشوران نے آن لائن انگلش میڈیم مدرسہ کو حتمی شکل دی

4/جون 23 (ایسٹرن کریسنٹ)

سنیچر، 3/جون کو مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر (ایم ایم ای آر سی) ,ممبئی نے ایک بین الاقوامی مشاورتی میٹنگ گوگل میٹ پر منعقد کیا جس میں ملک و بیرون ملک کے تقریبا 50 علماء و دانشوران نے شرکت کی۔ یہ اہم میٹنگ ‘مرکز آن لائن مدرسہ’ کو حتمی شکل دینے کے تعلق سے منعقد کی گئی تھی۔

افتتاحی کلمات میں ایم ایم ای آر سی کے ڈائریکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی نے بتایا کہ اس پروجیکٹ پر گزشتہ کئی سالوں سے کا م ہورہاہے جسکا بنیادی خاکہ یہ ہے کہ تین سالوں پر محیط اس کورس کو تین حصوں میں منقسم کیاگیا ہے جو اسلامیات پر (1)سرٹیفکیٹ کورس (2)ڈپلوما کورس (3)ایڈوانس ڈپلوما کورس ہے۔ ان کورسزز میں ہندوستان سمیت دنیا بھر کے ملکوں سے کالج، یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات یا جدید تعلیم یافتہ ایسے مرد و خواتین جو اسلامی و شرعی علوم میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں، داخلہ لے سکتے ہیں۔ شرط یہ ہے کہ امیدوار کو انگریزی زبان کی جانکاری ہو کیونکہ اس کورس کا میڈیم انگریزی ہوگا۔ کورس میں عربی زبان(پڑھنا، لکھنا،بولنا),تفسیر، فقہ، حدیث، عقائد،سیرت اور اسلامی تاریخ اور تقابل ادیان و غیرہ شامل ہیں۔

میٹنگ میں نصاب کو حتمی شکل دینے کے لیئے مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ ماہرین کی ایک 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو کمیٹی جون کے اخیر تک فائنل خاکہ پیش کرے گی اور 2023 کے آواخر میں اس کورس کو شروع کر دیا جائے گا۔میٹنگ میں شامل 50 علماء و دانشوران کو اس پروجیکٹ کے ارکان اساسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

اس میٹنگ میں شریک تمام علماء و دانشوارن مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے دوسالہ انگریزی ڈپلوما کے ابنائے قدیم تھے جو اسوقت ہندوستان اور باہر ممالک میں پروفشنل ذمہ داران ہیں یا مدارس، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں گراں قدر تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ایم ایم آی آرسی کے ذریعے علماء کے لیئے اس پروگرام کو محسن ملت مولانا بدرالدین اجمل القاسمی، لوک سبھا ایم پی، نے 1994 میں متعارف کرایا تھا۔

اس بین الاقوامی میٹنگ میں مفتی عبید اللہ قاسمی (پروفیسر دلی یونیورسٹی)، مولانا افضل قاسمی (لکچرار بلیک برن کالج، انگلینڈ), مفتی عبد الرشید صاحب( کانپور), معروف اسکالر مولانا منظر امام (دہلی),مولانا عبد العلیم چودھری (آسام), ڈاکٹر محمد رضی احمد قاسمی (ہیڈ مرکز گروپ آف اسکول، آسام) مولانا مدثر احمد قاسمی (ڈائریکٹر جی آئی ایس،ارریہ، بہار) ,مولانا توقیر احمد نقشبندی(نگراں واستاد شعبہ انگیزی دارالعلوم دیوبند), مولانا سید محمد سعد قاسمی (نائب مہتمم مدرسہ اسلامیہ، اٹاوہ)، ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی (ڈائریکٹر ایگل اکیڈمی، دہلی) مفتی جسیم الدین قاسمی (مفتی و استاد ایم ایم ای آر سی، ممبئی), مولانا جاوید قاسمی (سنیئر ٹیچر حرف، کانپور),مولانا عبد اللہ یوسف (مالیگاؤں، مہاراشٹرا), مفتی اظہار الحق قاسمی (بستی، یوپی)٫ مولانا ناظر انور قاسمی (سنیئر استاد المعھد، حیدرآباد) اور مفتی عبدالرؤف قاسمی (ہریدوار) وغیرہ نے تجاویز پیش کی اور اظہار خیال فرمایا۔

Share This Article
2 تبصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪ جیت درج کی ہے

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪…

Eastern

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں از:  محمد…

Eastern

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری پیغام

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری…

Eastern