چھوٹی اولادیں والدین کی محبت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں!

Eastern
5 Min Read
124 Views
5 Min Read

مدثر احمد قاسمی

مضمون نگار ایسٹرن کریسنٹ کے اسسٹنٹ ایڈیٹر، روزنامہ انقلاب کے مستقل کالم نگار اور الغزالی انٹرنیشنل اسکول ارریہ کے ڈائریکٹر ہیں۔

عصر حاضر کا ایک بڑا المیہ یہ ہے کہ چھوٹی اولادیں جنہیں نسبتا ماں باپ کی محبت زیادہ ملتی ہے؛ وہ اس بے لوث محبت کا عموما ناجائز فائدہ اٹھاتی ہیں۔ حالانکہ چھوٹی اولادوں پر خصوصی نظر اور توجہ کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ والدین انہیں اپنے جیتے جی زندگی کے سفر میں بڑی اولادوں کی طرح کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ چھوٹی اولاد اور والدین کی اس محبت میں ہوتا یہ ہے کہ والدین ان کی بہتر تعلیم و تربیت اور سہولت کے لیئے اپنی وسعت کے مطابق اور کبھی وسعت سے بڑھ کر پیسے خرچ کرتے ہیں اور بدلے میں کچھ چھوٹی اولادیں اپنی بے راہ روی کے ذریعے والدین کو ناقابل بیان تکلیف میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

حالیہ دنوں میں اس معاملے کی شدت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایسے لاتعداد بچے تعلیم چھوڑ کے یا تو گھر میں بیکار بیٹھے ہیں یا ایسے کاموں میں لگ گئے ہیں جس سے ماں باپ خوش نہیں ہیں۔ ایسے ہی کچھ بچوں کا نشے کا عادی ہونا ہمارے معاشرے کے لیئے انتہائی تشویشناک ہے۔مزید برآں بطور خاص چھوٹی اولادوں میں یہ رجحان زور پکڑتا جارہا ہے کہ وہ ماں باپ سے اپنی بات زبردستی منوانے کی کوشش کرتے ہیں؛ اور نہ ماننے کی صورت میں اپنی حرکتوں سے ذہنی اذیت پہنچاتے ہیں۔بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ انجانے خطرناک اقدام کے خوف سے والدین ہتھیار ڈال دیتے ہیں اور بچے عملا اپنی فتح کا جشن مناتے ہیں۔

اولاد چاہے چھوٹی ہو یا بڑی اس کو والدین کو کسی بھی اعتبار سے اذیت پہونچانے سے پہلے ذیل کی حدیث پر ضرور غور کرنا چاہئیے۔ "ہر گناہ کی سزا اللہ تعالیٰ مؤخر کردیتا ہے جس کو چاہتا ہے قیامت کے دن تک سوائے ظلم اور والدین کی نافرمانی کے یا رشتہ توڑنے کے کیونکہ اس کی سزا اللہ تعالیٰ موت سے پہلے گناہگار کی زندگی میں ہی دے دیتا ہے۔”.(الادب المفرد) اس لیئے اگر اولادیں اپنے مستقبل کو محفوظ اور تکلیف سے پاک بنا نا چاہتی ہیں تو انہیں چاہئیے کہ وہ اپنے والد ین کو آزردہ خاطر نہ کریں۔

زیر بحث موضوع کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ والدین کی چھوٹی اولادوں کے تئیں محبت کبھی حد اعتدال سے آگے بڑھ جاتی ہے، اسی وجہ سے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ اس اعتبار سے بچوں کے بگڑنے میں ماں باپ کا کردار بھی کسی نہ کسی درجے میں نظر آتا ہے۔ حالانکہ کسی سی حقیقی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ آپ ان کے لیئےوہ کام کریں جس سے آپ کے محبوب کو نفع ہو نہ کہ نقصان۔

مذکورہ پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے والدین کے لیئے ایک متوازن راہ عمل یہ ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی فکر ضرور کریں؛ کیونکہ بڑے جو سمجھتے ہیں، چھوٹوں کی رسائی وہاں تک نہیں ہوتی۔ اس لیئے بڑے اگر اپنی ذمہ داری نہیں نبھائیں گے تو چھوٹوں کا نقصان یقینی ہے۔ لیکن اس درمیان والدین کو یہ خیال ضرور رہے کہ ان کا پیار ان کے پیاروں کے لیئے نقصان دہ نہ ثابت ہو۔ہمارے لیئے یہاں سمجھنے والی ایک بات اور یہ ہے کہ جہاں ہمیں اپنے پیاروں سے بیجا ہمدردی نہیں کرنی چاہیئے، وہیں ہمیں ان کے تعلق سے بیجا تشدد سے بھی بچنا چاہیئے۔ دراصل بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنے پیاروں کو فائدہ پہونچانا چاہتے ہیں اور اس کے لیئے جبر کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ اس طرح سے بھی بچوں کی زندگی پر منفی اثر پڑتا ہے اور ناپسندیدہ راستے پر چل پڑتے ہیں۔

بچوں کو یہ ضرور سمجھنا چاہئیے کہ ماں باپ ان کے محسن ہیں، اس لیئے وہ انہیں نہ ہی درد و کرب میں مبتلا کر یں اور نہ ہی آنسو بہانے پر مجبور کریں۔ اس طرح ان کی دنیا بھی سنور جائے گی اور آخرت بھی بن جائے گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت مولانا خورشید عالم داؤد قاسمی کی تازہ تصنیف…

Eastern

قربانی کی حقیقت اور اس کا معاشرتی پہلو

قربانی کی حقیقت اور اس کا معاشرتی پہلو از: خورشید عالم داؤد…

Eastern

اسلامی تعلیمات اور ماحولیاتی توازن: ایک فکری و عملی جائزہ

اسلامی تعلیمات اور ماحولیاتی توازن: ایک فکری و عملی جائزہ از: محمد…

Eastern

غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ اور عالمی خاموشی

غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ اور عالمی خاموشی ازـــــــ خورشید عالم…

Eastern

غزہ میں امدادکی ترسیل: امریکہ اور اسرائیل میں تناؤ

غزہ میں امدادکی ترسیل: امریکہ اور اسرائیل میں تناؤ تحریرـــــ خورشید عالم داؤد…

Eastern

قوم کے محسن حضرت مولانا وستانویؒ کی قابل قدر خدمات 

قوم کے محسن حضرت مولانا وستانویؒ کی قابل قدر خدمات  ازـــــ خورشید عالم…

Eastern

Quick LInks

میڈلین جہاز پر صہیونی یلغار اور کارکنوں کا اغوا

از: خورشید عالم داؤد قاسمی فریڈم فلوٹیلا کولیشن : "فریڈم فلوٹیلا کولیشن…

Eastern

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت مولانا خورشید عالم داؤد قاسمی کی تازہ تصنیف…

Eastern

قربانی کی حقیقت اور اس کا معاشرتی پہلو

قربانی کی حقیقت اور اس کا معاشرتی پہلو از: خورشید عالم داؤد…

Eastern