مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد

Eastern
4 Min Read
86 Views
4 Min Read

مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد

حالات کے حساب سے عناوین کا انتخاب بے حد ضروری ہے تاکہ حقیقت سے دنیا کو آگاہی ہو ۔ایڈووکیٹ روی سنگھ

مثبت سوچ کے ساتھ دوسروں کے لیے نفع بخش بننا ضروری ۔۔۔ پروفیسر محمد رضوان قاسمی وندوی

ای سی نیوز ڈیسک
21/ستمبر 2025

ممبئی_____ فضلاء مدارس کو انگریزی زبان وادب کی تعلیم دینے کے حوالےسے اپنی منفرد شناخت رکھنے والا ملک کا مشہور ومعروف ادارہ مر کز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر (ایم ایم ای آر سی) ممبئی میں تعلیم حاصل کر رہے فضلاء مدارس کے درمیان انگریزی زبان میں تعلیمی سال ٢٠٢٥ -٢٦ کا دوسرا تقریری مسابقہ انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب ہونے والے کل آٹھ طلبہ نےحالات حاضرہ کے مختلف اور اہم عناوین پر انگریزی زبان میں تقاریر پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام میں کئی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد بارگاہ رسالت ﷺ میں محبت سے لبریز نعت پیش کی گئی۔ پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے مولانا محمد توقیر رحمانی نے مرکز المعارف کا مختصر تعارف کرایا اور مرکز المعارف کے بانی مولانا محمد بدر الدین اجمل القاسمی کی ملک و ملت کے تئیں گراں قدر خدمات کو بھی اجاگر کیا۔ ادارے کے ایکسٹرا کریکولر ایکٹیویٹیز کے ذمہ دار مفتی جسیم الدین قاسمی نے مہمانوں کا والہانہ خیرمقدم کیا۔

داخلہ جاری ہے، ابھی رابطہ کرکے سیٹ بک کروالیں
داخلہ جاری ہے، ابھی رابطہ کرکے سیٹ بک کروالیں

پروگرام میں حکم کی حیثیت سے تین معزز شخصیات نے شرکت کی جس میں مرکز المعارف کے ڈائیریکٹر، مختلف کتابوں کے مصنف اور انگریزی زبان کے شاعر مولانا محمد برہان الدین قاسمی، طبیہ کالج ورسوا کے  پروفیسر محمد رضوان قاسمی وندوی اور مہاراشٹرا کالج کے سابق پروفیسر جناب حنیف صاحب شامل ہیں۔

پروگرام کی صدارت مرکز المعارف کےانچارچ مولانا محمد عتیق الرحمن قاسمی نے فرمائی، جبکہ جناب ایڈووکیٹ روی سنگھ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
مساہمین کی تقاریر کے بعد حکم حضرات نے طلباء کو اپنی قیمتی آراء اور نصائح سے نوازا۔ پروفیسر رضوان قاسمی نے کہاکہ فضلائے مدارس فراغت کے بعد مرکز المعارف یا اس جیسے ادارے میں داخلہ لیکر کوئی ڈگری ضرور حاصل کریں اور دین و ایمان کو برقرار رکھتےہوئے مثبت سوچ کے ساتھ دوسروں کے لیے نفع بخش بنیں۔

پروفیسر حنیف صاحب نے تقریر کو جامع اور اثر انگیز بنانے کے لیے تلفظ کے حوالے سے چند اہم نکات  کیجانب رہنمائی کی اور کہا کہ مؤثر تقریر میں مواد سے زیادہ انداز بیان اور تلفظ کا زیادہ دخل ہوتا ہے۔

ادارے کے ڈائریکٹر اور پروگرام کے حکم مولانا محمد برہان الدین قاسمی نے طلبہ کی کارکردگی کی سراہا اورنتائج کا اعلان کیا۔ فائنل راؤنڈ کے کل آٹھ منتخب طلبہ سے مولوی محمد ، محمد قمرالحسین قاسمی اور صابر احمد قاسمی نے بالترتیب اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی۔

مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد
پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈووکیٹ روی سنگھ نے کہا کہ حالات حاضرہ کے حساب سے عناوین کا انتخاب بے حد ضروری ہے تاکہ حقیقت سے دنیا کو آگاہی ہو۔

پروگرام کے صدرمولانا عتیق الرحمن قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے طلباء کی کارکردگی کو خوب سراہا اور مختصر دعا پر پروگرام کا اختتام فرمایا۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں مرکزالمعارف کے لیکچررزمولانا محمد اسلم جاوید قاسمی، مولانا جمیل احمد قاسمی اور مولانا محمد سلمان عالم ودیگر عملے نے گراں قدر تعاون پیش کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

مرکزالمعارف ممبئی میں اکیسواں جلسۂ تقسیمِ اسناد کا شاندار انعقاد

مرکزالمعارف ممبئی میں اکیسواں جلسۂ تقسیمِ اسناد کا شاندار انعقاد ای سی…

Eastern

ایران، عالمی مزاحمت اور مغربی بالادستی کا زوال

ایران، عالمی مزاحمت اور مغربی بالادستی کا زوال از: محمد برہان الدین…

Eastern

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل مسعود

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

Quick LInks

اسلام کا نظامِ زکوٰۃ

اسلام کا نظامِ زکوٰۃ از: مفتی جسیم الدین قاسمی کوآرڈینیٹرآن لائن دارالافتاء …

Eastern

عصرحاضر کے ‘مقدس سراب’ اور بندگی کی گمشدہ شاہراہ

عصرحاضر کے 'مقدس سراب' اور بندگی کی گمشدہ شاہراہ از: مولانا صادق…

Eastern

موجودہ وقت میں زکوۃ کے بہترین مصارف مدارسِ دینیہ کے طلبہ ہیں

زکوٰۃ کی جمع و تقسیم شرعی و دینی مسائل و  معلومات دین…

Eastern