ٹرینڈنگ
دارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارس اسلامیہ کا کل ہند اجلاس، تعلیمی و انتظامی اصلاحات کے لیے اہم تجاویز منظورممبئی میں علماء کے لیے دو روزہ پیرا لیگل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقادقوتِ گویائی ایک عظیم ترین نعمتآذربائیجان کے الہام علیوف اپنی ہی سیاسی قبر کھود رہے ہیںعربی زبان کے نامور ادیب اور کئی نسلوں کے استاذ مولانا سعید الاعظمی کی وفات کا سانحہعقابی  روح رکھنے والے ” قاری شبیر احمد صاحب” رخصت ہوئے ـالیکشن کمیشن کی غلطیوں کا خمیازہ عوام کیوں بھگتے؟خودکشی کا بڑھتا رجحان: اسباب، پس منظر اور تدارکدارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارس اسلامیہ کا کل ہند اجلاس، تعلیمی و انتظامی اصلاحات کے لیے اہم تجاویز منظورممبئی میں علماء کے لیے دو روزہ پیرا لیگل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقادقوتِ گویائی ایک عظیم ترین نعمتآذربائیجان کے الہام علیوف اپنی ہی سیاسی قبر کھود رہے ہیںعربی زبان کے نامور ادیب اور کئی نسلوں کے استاذ مولانا سعید الاعظمی کی وفات کا سانحہعقابی  روح رکھنے والے ” قاری شبیر احمد صاحب” رخصت ہوئے ـالیکشن کمیشن کی غلطیوں کا خمیازہ عوام کیوں بھگتے؟خودکشی کا بڑھتا رجحان: اسباب، پس منظر اور تدارک

دارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارس اسلامیہ کا کل ہند اجلاس، تعلیمی و انتظامی اصلاحات کے لیے اہم تجاویز منظور

0%
دارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارس اسلامیہ کا کل ہند اجلاس، تعلیمی و انتظامی اصلاحات کے لیے اہم تجاویز منظور
نیوز

دارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارس اسلامیہ کا کل ہند اجلاس، تعلیمی و انتظامی اصلاحات کے لیے اہم تجاویز منظور

Eastern
1 min read187 views
Save this article for later

دارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارس اسلامیہ کا کل ہند اجلاس، تعلیمی و انتظامی اصلاحات کے لیے اہم تجاویز منظور

خصوصی خبر،  دیوبند:
،27 اکتوبر: مدارس اسلامیہ کے نظامِ تعلیم و تربیت کو مستحکم بنانے، دینی تشخص کے تحفظ اور مدارس کو درپیش تعلیمی، انتظامی و قانونی مسائل کے حل کے لیے کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کا اجلاسِ عمومی منگل کو جامع رشید، دارالعلوم دیوبند میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث اور رابطہ مدارس اسلامیہ کے صدر مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کی۔

رابطہ مدارس اسلامیہ کا قیام مدارس کے درمیان تعلیمی و انتظامی ہم آہنگی پیدا کرنے، مشترکہ امتحانی نظام کو مستحکم بنانے اور مدارس کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اجتماعی مشاورت کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کے مقصد سے عمل میں آیا تھا۔ اس کے سالانہ اجلاسوں میں مدارس کے نظامِ تعلیم و تربیت کا جائزہ لینے اور بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں اصلاحی لائحۂ عمل مرتب کرنے پر غور کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement

اجلاس میں مدارس کے موجودہ حالات اور ان کی ضروریات کے پیش نظر نظامِ تعلیم و تربیت کو بہتر بنانے، اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں میں اضافے، طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت اور بنیادی عصری علوم کے مناسب انتظام پر زور دیا گیا۔ اسی طرح مدارس کے داخلی نظم و نسق، قانونی دستاویزات کی درستگی، مالیاتی شفافیت اور حسابات کے سرکاری ضوابط کے مطابق آڈٹ کو ضروری قرار دیا گیا، تاکہ اداروں کا انتظام مضبوط اور شفاف رہے۔

منظور شدہ تجاویز میں باطل افکار و نظریات سے طلبہ کے عقائد و ایمان کی حفاظت، مدارس کی صوبائی شاخوں کو فعال بنانے، رابطہ مدارس کے اجتماعی امتحانی نظام کو مستحکم کرنے اور دینی تعلیم کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ مکاتب قائم کرنے پر بھی توجہ دلائی گئی۔ اساتذہ کے معاشی حالات بہتر بنانے اور مدارس کے درمیان باہمی تعاون و اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت بھی اجاگر کی گئی۔

اجلاس کا بنیادی پیغام یہ تھا کہ مدارس اسلامیہ اپنے دینی و تعلیمی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیم و تربیت کے معیار، انتظامی شفافیت اور سماجی ذمہ داریوں پر خصوصی توجہ دیں، تاکہ نئی نسل کی دینی و اخلاقی رہنمائی اور معاشرے کی مؤثر خدمت کا فریضہ بہتر انداز میں انجام دیا جا سکے۔

 مرکز المعار، ممبئی کے تحت سہ ماہی انگلش کورس میں داخلہ کیلئے رابطہ کریں
مرکز المعار، ممبئی کے تحت سہ ماہی انگلش کورس میں داخلہ کیلئے رابطہ کریں
Eastern

Eastern

Staff writer at Eastern Crescent Urdu.

View all posts →

Comments (0)

Leave a Comment

اوپر تک سکرول کریں۔