"خان سر” مسلمان ہیں–خان سر مسلمان نہیں ہیں!

Eastern
2 Min Read
43 Views
2 Min Read

"خان سر” مسلمان ہیں–خان سر مسلمان نہیں ہیں!

مدثر احمد قاسمی
اسسٹنٹ ایڈیٹر ایسٹرن کریسنٹ، ممبئی

یہ ہمارے عہد کا ایک عجیب اور افسوسناک المیہ ہے کہ کسی فرد کی صلاحیت، خدمات اور کامیابیوں کو پسِ پشت ڈال کر اس کی شناخت کو موضوعِ بحث بنا دیا جاتا ہے۔ آج کل معروف ماہرِ تعلیم "خان سر” کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ پیش آرہا ہے۔ ایک ایسی شخصیت جس نے لاکھوں نوجوانوں، بالخصوص غریب اور متوسط طبقے کے طلبہ کے لیے تعلیم کو آسان، سستا اور عام فہم بنایا، ان کی تعلیمی خدمات اور حصولیابیوں پر گفتگو کرنے کے بجائے ان کے مذہب اور اصل نام کو موضوع بنایا جارہا ہے۔

ان کے شاگردوں میں ہر مذہب، ذات اور طبقے کے لوگ شامل ہیں، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ان سے فائدہ اٹھانے والوں میں غیر مسلم طلبہ کی تعداد مسلمانوں سے کہیں زیادہ رہی ہے۔ لیکن افسوس کہ آج بعض حلقے، خصوصاً سنگھی ذہنیت رکھنے والے بعض میڈیا ہاؤسز، ان کی شخصیت کو "فیصل خان” کے نام سے متعارف کرا کے ایک نئی بحث چھیڑنے کی کوشش کررہے ہیں

Advertisement
Advertisement

دوسری جانب مسلمانوں کے اندر بھی ایک طبقہ ایسا موجود ہے جو ان کے ماضی کے بعض اعمال یا بیانات کی بنیاد پر انہیں صحیح مسلمان تسلیم کرنے میں تردد کا شکار ہے۔ حالانکہ اسلامی تعلیمات اس معاملے میں نہایت واضح ہیں۔ اسلام کسی انسان کے ماضی کو اس کے مستقبل پر ہمیشہ کے لیے مسلط نہیں کرتا۔ توبہ کا دروازہ زندگی کی آخری سانس تک کھلا رہتا ہے اور بندوں کے دلوں کا حال صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔ حال ہی میں خان سر نے اعلانیہ نکاح کے ذریعے ازدواجی زندگی کا آغاز کیا ہے، جو ایک مثبت اور شرعی قدم ہے۔

اس وقت قوم و ملت کی بھلائی اسی میں ہے کہ خان سر کو دونوں طرف سے عزت و احترام ملے اور ان کے مشکلات کو حل کرنے کی مثبت کوشش کی جائے!

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

مرکزالمعارف ممبئی میں اکیسواں جلسۂ تقسیمِ اسناد کا شاندار انعقاد

مرکزالمعارف ممبئی میں اکیسواں جلسۂ تقسیمِ اسناد کا شاندار انعقاد ای سی…

Eastern

ایران، عالمی مزاحمت اور مغربی بالادستی کا زوال

ایران، عالمی مزاحمت اور مغربی بالادستی کا زوال از: محمد برہان الدین…

Eastern

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل مسعود

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

Quick LInks

عالمی مذاہب میں حیات بعد الممات کا تصور: ایک تقابلی جائزہ

عالمی مذاہب میں حیات بعد الممات کا تصور: ایک تقابلی جائزہ از:…

Eastern

جولائی ۲۰۲۶: وہ مہینہ جب ہندوستانی ٹیلی ویژن نیوز کے زوال سے انکار ناممکن ہو گیا

جولائی ۲۰۲۶: وہ مہینہ جب ہندوستانی ٹیلی ویژن نیوز کے زوال سے…

Eastern

*جنتر منتر احتجاج۔۔۔ اور ہمارے لیے کچھ کام کی باتیں

جنتر منتر احتجاج۔۔۔ اور ہمارے لیے کچھ کام کی باتیں ✍️محمد ابو…

Eastern