
زمانہ شناسی کا چیلنج
زمانہ شناسی کا چیلنج
از قلم: مفتی محمد فہیم الدین قاسمی بجنوری
مضمون نگار، دارالعلوم دیوبند کے استاذ ہیں۔
قوت عشق سے ہر پست کو بالا کردو، دہر میں اسم محمد سے اجالا کردو، آپ یہ ایک بار کر چکے ہیں، زمانہ شناسی نے آپ کو فلسفے اور منطق کی دہلیز پر پہنچایا تھا، یہ علوم آپ کے نہیں تھے؛ مگر اس دور کے افسوں نے آپ کو سوچنے پر مجبور کیا اور آپ کے بہترین دماغوں نے فیصلہ بھی لیا، یورش ہوئی اور قلعہ مسخر ہوگیا؛ یہاں تک کہ آپ ان علوم کے تنہا وارث قرار پائے، غیروں کی صفیں منطقی دانشوروں سے خالی ہوگئیں اور آپ بدستور محو ومستغرق رہے اور ہنوز ثابت قدم ہیں۔
نئے علوم اور عالمی زبان عصر حاضر کا چیلنج ہے، شیروں کو روباہی زیب نہیں دیتی، اقدام آپ کی زینت ہے، مشترکہ ومخلوط نظام سے اکابر کے عدم اتفاق کو بہانہ نہ بناؤ، اضافی ڈگریاں طویل المیعاد ہوتی ہیں، آپ کے دشمن بھی اہداف کے تعاقب میں معمر ہو جاتے ہیں، آپ جبہ ودستار استوار کرنے کے بعد ہی جائیں، ابتدائی نقوش ناقص وغیر مرتب ہوتے ہیں؛ لیکن آپ کی لیاقتوں نے یہاں جو جلا پائی ہے، وہ وہاں قیامت ثابت ہوگی، مرکز المعارف سے اٹھنے والا انقلاب یہ ثابت کر چکا ہے کہ قاسمی برادری کا نیا ملبوس زمانہ اور اس کے تغیرات کو آئینہ دکھا سکتا ہے۔

لہذا، کمر کسو اور زمانے کے سحر کو توڑ دو، علم جدید کو اسلام کا بپتسمہ دو اور پیغمبروں کی جانشینی کا حق ادا کردو!
دارالعلوم کی نسبت، اس دیار کو معطر کرے گی، آپ وہاں مجسم ترجمانِ اسلام ہوں گے، ہمارے آب شارے اپنے نخلستان بنائیں گے، یہاں کی کرم گستری جدید امکانات کو سیر کرے گی، دیوبند کی زرخیزی نئے میدانوں میں تسلیم ہوگی اور بتدریج وہ تبدیلی آئے گی، جس کا خواب حضرت شیخ الہند علیہ الرحمہ کو آخری ساعتوں میں علی گڑھ اور جامعہ ملیہ لے گیا تھا۔

You May Also Like
تہذیب وثقافتشیخ محمد یحییٰ باسکندی کی مرکز المعارف، ممبئی آمد؛ طلبہ سے خطاب، تعلیم، تزکیہ اور تعلق مع اللہ کی اہمیت پر زور
شیخ محمد یحییٰ باسکندی کی مرکز المعارف، ممبئی آمد؛ طلبہ سے خطاب، تعلیم، تزکیہ...
تہذیب وثقافتتحریک ریشمی روما ل: تاریخ کا ایک فراموش کردہ باب
تحریک ریشمی روما ل: تاریخ کا ایک فراموش کردہ باب بقلم: مولانا محمد برہان...
تہذیب وثقافتہواہےگوتیزوتندلیکن چراغ اپناجلارہاہے
ہواہےگوتیزوتندلیکن چراغ اپناجلارہاہے ( آسام کے سیلاب متأثرین اور مظلوم طبقات کیلئے مولانابدرالدین اجمل...
تہذیب وثقافتمادیت کے عہد میں ایمان کی آزمائش
مادیت کے عہد میں ایمان کی آزمائش از: مولانا صادق ابو حسان پوترک فلاحی...
تہذیب وثقافت"آزادی کا سفر: قربانی، جدوجہد اور ہمارا فریضہ"
یومِ آزادی (15 اگست) کے موقع پر ایک تاریخی تقریر عنوان: "آزادی کا سفر:...
تعلیمموبائل کی کشش اور تربیت کی ذمہ داری
موبائل کی کشش اور تربیت کی ذمہ داری از: محمد توقیر رحمانی لیکچرر: مرکز...

Comments (1)
Leave a Comment
I’m not that much of a internet reader to be honest but your blogs really nice, keep it up! I'll go ahead and bookmark your website to come back later on. Cheers