قربانی سے معیشت کو مضبوطی کیسے اور ایک غریب کو کیا ملتا ہے؟

Eastern
3 Min Read
20 Views
3 Min Read

قربانی سے معیشت کو مضبوطی کیسے اور ایک غریب کو کیا ملتا ہے؟

از: محمد برہان الدین قاسمی، ممبئی

١. قربانی کے ایام میں لاکھوں کروڑوں کے جانور فروخت ہوتے ہیں، پیسہ لیکوڈی ٹی کی شکل میں بازار اور عوام میں واپس آتا ہے، جس سے معیشت کو بہت بڑا فائدہ ہوتا ہے.

٢. جانوروں کی خرید و فروخت میں سرکار کو ٹیکس دیا جاتا ہے جس سے بلا واسطہ معیشت کی مدد ہوتی ہے.

٣. غریب کسان سال بھر جانور پالتا ہے قربانی کے موقع پر اچھی قیمت میں فروخت کرتا ہے جس سے اس کے خاندان کو مدد ملتی ہے.

٤. جانوروں کے خوراک، ٹرانسپورٹیشن اور دوسرے انتظامات کے ذریعہ غریب عوام کو معاش کے حصول میں مدد ملتی ہے.

٥. اسلام نے قربانی کے گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کرکے دو حصے کو دوسروں کو دینے کا حکم دیا ہے، جس میں سے ایک حصہ غریبوں کے لیے مخصوص ہے، اس طرح عید میں غریبوں کے گھر بھی خوشی کو یقینی بنایا ہے۔

Advertisement

٦. قربانی کے بعد جانوروں کے باقیات مثلاً چمڑے، ہڈی و غیرہ جدید انڈسٹری میں متعدد شکل میں کام آتے ہیں جس سے معیشت کا نظام چلتا ہے اور حکومت سے لیکر عوام سب اس سے مستفید ہوتے ہیں۔

٧. کچھ جانوروں کی پیداوار کا زیادہ ہونا اور کچھ کا کم، یہ قدرت کا نظام حیات اور ایکولوجیکل ارڈر کا حصہ ہے. پالتو جانور (گھاس کھانے والے) کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے دوسرے جانوروں، بشمول انسان کے خوراک کے لیےبنایا ہے۔ اس نظام فطرت کی خلاف ورزی کی صورت میں ڈیموگرافک اور انوائرنمینٹل مسائل پیدا ہوتے ہیں جو سائنسی طور پر ثابت ہوچکا ہے. لہٰذا قربانی کے ایام میں کچھ جانوروں کو قربان کرنا سائنسی طور پر زمین کو انسانی آبادی کے لئے بہتر بنانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے.

٨. اسلام، خالقِ کائنات کے احکامات کو من و عن ماننے اور عمل کرنے کا نام ہے. چنانچہ قربانی کرنا رب کائنات کا حکم ہے اور اس پر عمل کرنا ہر صاحب مال مسلمان پر واجب ہے.

٩. مسلمان کو یقین ہے یا ہونا چاہئے کہ رب کائنات کا کوئی بھی حکم اس کی مخلوق کے لئے کسی بھی طرح سے نقصان دہ نہیں ہوسکتا ہے چاہے اس کی حکمت اور فائدے کچھ انسانوں کو سمجھ میں آئے یا نہ آئے.

١٠. اسلام ایک آفاقی اور ہمیشہ رہنے والا نظام حیات ہے، اس لئے اسلام کے کسی عمل کو کسی خاص مقام، وقت اور حالات کے تناظر میں دیکھ کر اپنی رائے قائم کرنا درست نہیں ہوگا.

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت مولانا خورشید عالم داؤد قاسمی کی تازہ تصنیف…

Eastern

قربانی کی حقیقت اور اس کا معاشرتی پہلو

قربانی کی حقیقت اور اس کا معاشرتی پہلو از: خورشید عالم داؤد…

Eastern

اسلامی تعلیمات اور ماحولیاتی توازن: ایک فکری و عملی جائزہ

اسلامی تعلیمات اور ماحولیاتی توازن: ایک فکری و عملی جائزہ از: محمد…

Eastern

غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ اور عالمی خاموشی

غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ اور عالمی خاموشی ازـــــــ خورشید عالم…

Eastern

غزہ میں امدادکی ترسیل: امریکہ اور اسرائیل میں تناؤ

غزہ میں امدادکی ترسیل: امریکہ اور اسرائیل میں تناؤ تحریرـــــ خورشید عالم داؤد…

Eastern

قوم کے محسن حضرت مولانا وستانویؒ کی قابل قدر خدمات 

قوم کے محسن حضرت مولانا وستانویؒ کی قابل قدر خدمات  ازـــــ خورشید عالم…

Eastern

Quick LInks

میڈلین جہاز پر صہیونی یلغار اور کارکنوں کا اغوا

از: خورشید عالم داؤد قاسمی فریڈم فلوٹیلا کولیشن : "فریڈم فلوٹیلا کولیشن…

Eastern

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت مولانا خورشید عالم داؤد قاسمی کی تازہ تصنیف…

Eastern

قربانی کی حقیقت اور اس کا معاشرتی پہلو

قربانی کی حقیقت اور اس کا معاشرتی پہلو از: خورشید عالم داؤد…

Eastern