دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر

Eastern
8 Min Read
3 Views
8 Min Read

قرآن كریم كی آئے دن  بے حرمتی در اصل  امت مسلمہ کی بے ثبادی کی وجہ سےہے ، ان حالات میں ہمارے لئے کچھ کرنےکےکام۔

مفتی محمدابوامامہ قاسمی

عربی  میں ایك كہاوت ہے،  إصنع من الليمون شراباً حلواً (كھٹے لیمو سے میٹھا شربت بنا لو)،جس كی تفصیل یہ ہے كہ اگر كوئی آپ كو  لیمو جیسی  كھٹی چیز دے، تو آپ ناراض نہ ہو ں كہ اس نے آپ كو كھٹی چیز دی ، بلكہ  آپ  پانی میں  كچھ شكر ڈالیں اور  پھر اس لیمو كو اس میں نچوڑ دیں، تو اب اسی لیمو كے ملنے سے  ایك  ایسا مزیدار میٹھا شربت  وجود میں آجائیگا، جوكہ صرف پانی اور شكر سے  كبھی نہیں بن سكتا تھا۔

یہی حال ہماری  انفرادی و اجتماعی  زندگی كا ہونا چاہیے كہ  جب بھی كوئی مشكل صورت حال پیش آئے اور حالات سے دوچارہوں  تو آپ گھبرائیں نہیں اور امید كا دامن نہ چھوڑیں، بلكہ ان تاریك حالات میں  ‘روشن پہلوؤں’ كو تلاش كریں اور اس  سے فائدہ اٹھانے كا ہنر پیدا كریں۔

یاد ركھیں كہ  ہر معاملہ كے  كئی پہلو ہوتے ہیں، بس  دیكھنے والے كی نگاہ  و فكر كا فرق ہوتا ہے۔ اسی ضمن ایک واقعہ بھی ذکرنامناسب ہوگا کہ فرانس میں دو  نامور  شاعر ایك جیل میں قید تھے، ایك رات  دونوں نے جیل كی كھڑكی سے باہر  جھانكا، تو ایك نے آسمان كی طرف دیكھا،  اسے وہاں جگمگاتے ستارے نظر آئے تو اس نے اپنے روشن مستقبل كا  نیك فال لیا ، حبكہ  دوسرے نے  زمیں پر پڑی مٹی كو دیكھا اور اپنی بے بسی اور بے یارو مددگار  ہونے كی بد فالی لی… وقت ایك تھا ، حالات ایك تھے،  بس  نظر اور فكر كا فرق تھا۔

  ہمارے اسلاف نے مشكل وقتوں سے فائد ہ اٹھا كر بڑے بڑے  محیر العقول تاریخی كارنامے انجام دئے ہیں۔آپ صلی اللہ  علیہ وسلم اور صحابۂ كرام  رضوان اللہ علیہم اجمعین كو مجبورا  مكہ مكرمہ چھوڑنا پرا،لیكن  انہوں نے اس سے فائدہ اٹھا كر ایك عظیم  اسلامی سلطنت  قائم كردی۔ امام سرخسی رحمہ اللہ كو ایك  كوئیں میں قید كردیا گیا تو انہوں نے  اسی كوئیں میں تیس جلدوں پر مشتمل”  المبسوط "نامی فقہ كی شاہكار كتاب تصنیف كی ۔ علامہ ابن الاثیر الجزری رحمہ اللہ جب ایسی بیماری میں مبتلاء ہوگئے جس میں  ان كے ہاتھوں  اور پاؤں كی حركت کم ہوگئی تو انہوں نے”  النہایہ” اور” جامع الاصول "جیسی كتابیں انہی بیماری كے ایام میں لكھی۔ طارق بن زیادرحمہ اللہ جب چاروں طرف سے گھر گئے تھے ، تو انہیں حالات كا تذكرہ كركےانہوں نےفوج میں جوش بھرا اور اندلس فتح كرلیا۔ اس طرح کے اور بھی بے شمار واقعات ہیں  جس میں ہمارے اجداد نے ”  مشكل حالات”كو "مناسب  حالات”  میں تبدیل کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ ان واقعات سے یہ پیغام ملتاہے کہ سمجھدار شخص ایك نقصان   كوكئی نفع میں بدل دیتا ہے، اور جاہل و بے وقوف شخص ایك  مصیبت كو كئی مصیبت بنا دیتا ہے۔

ان دنوں مسلمان  داخلی و خارجی ہر سطح  پر آزمائشوں سے دو چار ہے،  عالمی سطح پر اور خاص طور سے ہندوستان میں مسلمان اور اسلام  كو بدنام كرنے  ایك مہم چلائی جارہی ہے، ہر دن ایك نیا الزام لگا كر اسلام اور مسلمان كے خلاف  ماحول بنانے كی كوشش ہورہی ہے،  لیكن ان صورتحال میں یہ بات ذہن  میں رہنا چاہئے کہ  یہ حالات ہمارے لیے كوئی نئی چیز نہیں ہیں، كفر و اسلام كی كشمكش ہر دور میں جاری رہی ہے، اور اس سے بھی زیادہ مشكل اور خوفنا ك شكلوں میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف فتنوں نے سرابھاراہے۔   ؎

   ستیزہ كار رہا ہے ازل سے تا امرزو

 چراغ مصطفوی سے شرار بو لہبی

لہٰذا ایسے وقت میں ہمیں  گھبرانے یا  مایوس  ہو كر سپر ڈالنے كے بجائے  ایك مصیبت كو كئی مصیبت  بنانے سے  بچنے اور ایك نقصان سے كئی نفع اٹھانے كی کوشش کرنے کی ضرورت ہے، اور  اپنی  بڑھتی ذمہ داریوں كو محسوس كركے  كام كرنے كا وقت ہے۔

تمام تر  آزمائشوں  كے ساتھ  ان حالات كا روشن پہلو یہ  ہے كہ یہ ہمیں اسلام ، اسلامی عقائد ومسائل، اسلامی شخصیات، اسلامی شعائر، نبی كریم صلی اللہ علیہ وسلم، قرآن كریم وغیرہ كے بارے میں گفتگو كا موقع فراہم كرتے ہیں، ہم ان مواقع كا فائدہ اٹھا كر حكمت كے ساتھ صحیح پیغام دنیا تك پہونچا  سكتے ہیں، اس لیے ہمیں اس حوالے سے خود كو علمی و عملی طور پر تیار ركھنا چاہیے، اور موقع کی مناسبت سے حكمت كےساتھ اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ حضرت یوسف علیہ السلام جب جیل میں تھے ، تو دولوگ خواب كی تعبیر معلوم كرنے كے لیے  آئے، تو آپ  علیہ السلام نے  پہلے ان كے سامنے حكمت كے ساتھ حق كی دعوت پیش كی، اس كے بعد ان كو تعبیر بتائی(سورۂ یوسف۳۶-۴۰)،  ہمیں بھی اپنے اندر حضرت یوسف علیہ السلام  والی فكر  و حكمت  پیداكرنے  كوشش كرنی چاہیے۔

حالیہ دنوں میں جیسا کہ ہم نے دیکھاکہ سویڈن میں  قرآن كریم  كی(نعوذ باللہ) بے حرمتی کی گئی اور نذرآتش کیا گیا، جس کی وجہ سے پوری امت مسلمہ میں اضطراب اور بے چینی کی کیفیت پیداہوگئی، اور اپنے اپنے طورپر لوگ اسکے خلاف صدائے احتجاج بلندکررہے ہیں ۔ آج امت مسلمہ اتنی کمزور اور بے بس ہوگئی ہےکہ ہرکوئی اسلام اور شعائر اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کی بلاجھجک جرات کرجاتاہے۔ ان بے بسی اور کیفی والی صورتحال میں اگر  ہم دشمنان اسلام کے خلاف مضبوط قدم نہیں اٹھاسکتے تو کم از انفرادی طور پر درج ذیل کچھ عمل ضرورکریں ۔

(1)  خود اپنی اور اپنے ماتحتوں كی زندگی میں قرآن كریم كی تلاوت، اس كے پیغام كو سمجھنے، اور اس پر عمل كرنے كی فكر پیدا كریں۔ یہ مقصود بھی ہے اورسب سے زیادہ مفید و مؤثر بھی۔

(2)  دعاؤں کا اہتمام ہو،جس میں اپنی بے بسی وبےکسی کااظہارہو اور استقامت دین اور اعلاء دین کےلئے خداسے مدد کی طلب ہو۔

 (3)     زندگی کے ہر شعبہ میں قرآنی پیغام کو عملی جامہ پہنانے کی بھرپور کوشش ہو۔

 (4)     مختلف زبانوں میں تحریر و تقریر كے ذریعہ اپنی بساط بھر اپنوں اور غیروں تک قرآنی پیغام کوپہنچائیں، جس سے اسلام اور اسلامی پیغام کےتئیں غلط فہمی کاازالہ ہو۔

اگر ہم نے ان حالات سے فائدہ  اٹھانے كا ہنر پیدا كرلیااور اپنی ذمہ داریاں سمجھ كروقت كے  تقاضہ كے مطابق كام كیا  تو   یہی حالات  ہمارے اخروی و دنیوی  روشن مستقبل  كے لیے معاون  بنیں نگے، اور اسی مٹی گارے سے امت كی نئی تعمیر ہوگی۔ان شاءاللہ۔

دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر

نیازمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت مولانا خورشید عالم داؤد قاسمی کی تازہ تصنیف…

Eastern

قربانی کی حقیقت اور اس کا معاشرتی پہلو

قربانی کی حقیقت اور اس کا معاشرتی پہلو از: خورشید عالم داؤد…

Eastern

اسلامی تعلیمات اور ماحولیاتی توازن: ایک فکری و عملی جائزہ

اسلامی تعلیمات اور ماحولیاتی توازن: ایک فکری و عملی جائزہ از: محمد…

Eastern

غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ اور عالمی خاموشی

غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ اور عالمی خاموشی ازـــــــ خورشید عالم…

Eastern

غزہ میں امدادکی ترسیل: امریکہ اور اسرائیل میں تناؤ

غزہ میں امدادکی ترسیل: امریکہ اور اسرائیل میں تناؤ تحریرـــــ خورشید عالم داؤد…

Eastern

قوم کے محسن حضرت مولانا وستانویؒ کی قابل قدر خدمات 

قوم کے محسن حضرت مولانا وستانویؒ کی قابل قدر خدمات  ازـــــ خورشید عالم…

Eastern

Quick LInks

میڈلین جہاز پر صہیونی یلغار اور کارکنوں کا اغوا

از: خورشید عالم داؤد قاسمی فریڈم فلوٹیلا کولیشن : "فریڈم فلوٹیلا کولیشن…

Eastern

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت مولانا خورشید عالم داؤد قاسمی کی تازہ تصنیف…

Eastern

قربانی کی حقیقت اور اس کا معاشرتی پہلو

قربانی کی حقیقت اور اس کا معاشرتی پہلو از: خورشید عالم داؤد…

Eastern