ٹرینڈنگ
مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ-اسرائیل اتحاد کو ایک اور بڑا دھچکامرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقادشیخ محمد یحییٰ باسکندی کی مرکز المعارف، ممبئی آمد؛ طلبہ سے خطاب، تعلیم، تزکیہ اور تعلق مع اللہ کی اہمیت پر زورکیا ملت کو بیدار کرنے کی تمام کوششیں بند کردی جائیں!تحریک ریشمی روما ل: تاریخ کا ایک فراموش کردہ باباسلام اسپیکس: زبانِ عصر میں پیغامِ اسلام کی مؤثر ترجمانیملی اداروں کا مستقبل اور نوکِ قلم پر لٹکتی تلوار: ایف سی آر اے (FCRA) ترمیمی بل 2026 کا ایک تجزیہہواہےگوتیزوتندلیکن چراغ اپناجلارہاہےمشرقِ وسطیٰ میں امریکہ-اسرائیل اتحاد کو ایک اور بڑا دھچکامرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقادشیخ محمد یحییٰ باسکندی کی مرکز المعارف، ممبئی آمد؛ طلبہ سے خطاب، تعلیم، تزکیہ اور تعلق مع اللہ کی اہمیت پر زورکیا ملت کو بیدار کرنے کی تمام کوششیں بند کردی جائیں!تحریک ریشمی روما ل: تاریخ کا ایک فراموش کردہ باباسلام اسپیکس: زبانِ عصر میں پیغامِ اسلام کی مؤثر ترجمانیملی اداروں کا مستقبل اور نوکِ قلم پر لٹکتی تلوار: ایف سی آر اے (FCRA) ترمیمی بل 2026 کا ایک تجزیہہواہےگوتیزوتندلیکن چراغ اپناجلارہاہے

میدانِ ادب میں الغزالی کا پرچم بلند —انٹر اسکول بیت بازی مقابلے میں دوسری پوزیشن

0%
میدانِ ادب میں الغزالی کا پرچم بلند —انٹر اسکول بیت بازی مقابلے میں دوسری پوزیشن
نیوز

میدانِ ادب میں الغزالی کا پرچم بلند —انٹر اسکول بیت بازی مقابلے میں دوسری پوزیشن

Eastern
1 min read5 views
Save this article for later

میدانِ ادب میں الغزالی کا پرچم بلند —انٹر اسکول بیت بازی مقابلے میں دوسری پوزیشن

ای سی نیوز ڈیسک
31 جنوری 2026

ادارۂ ادبِ اسلامی، ہند ارریہ کے زیرِ اہتمام سرسید لائبریری (ٹاؤن ہال)، ارریہ میں منعقد ہونے والا آل ارریہ انٹر اسکول بیت بازی مقابلہ اردو زبان و ادب کے فروغ کا ایک یادگار اور بامقصد مظہر ثابت ہوا۔ اس علمی و ادبی محفل میں ضلع ارریہ کے بارہ ممتاز تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے نہایت ذوق و شوق کے ساتھ شرکت کی اور اپنی شعری بصیرت و لسانی مہارت کا دلکش مظاہرہ کیا۔
تین افراد پر مشتمل گروپ مقابلے میں کلیۃالصالحات، ارریہ نے اوّل، الغزالی انٹرنیشنل اسکول، ارریہ نے دوم اور آزاد اکیڈمی، ارریہ نے سوم پوزیشن حاصل کر کے اپنی ادبی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ الغزالی انٹرنیشنل اسکول کی نمائندگی محمد مصعب، محمد انس اور محمد سفیان پر مشتمل ٹیم نے کی، جنہوں نے برجستگی، تلفظ کی درستی اور شعری تسلسل کے ساتھ سامعین کو بے حد متاثر کیا۔

الغزالی انٹرنیشنل اسکول کی اس شاندار کامیابی کو حاضرینِ محفل، معزز جج حضرات اور مہمانانِ گرامی نے دل کھول کر سراہا۔ اس موقع پر الغزالی کے چیئرمین جناب شاہجہان ندوی صاحب نے کامیاب طلبہ کو پُرخلوص مبارکباد پیش کی اور بچوں کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کرنے والے جناب محمدابرار ندوی صاحب کی علمی و ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement

الغزالی کے ڈائریکٹر جناب مدثر احمد قاسمی نے بھی طلبہ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ادارۂ ادبِ اسلامی، ہند کے ذمہ داران کی اردو زبان، ادب اور تہذیبی اقدار کے فروغ کے لیے کی جانے والی اس بے لوث اور مخلصانہ کاوش کی بھرپور ستائش کی، نیز مستقبل میں ایسے ادبی پروگراموں کے مزید مثبت اور دور رس نتائج کی امید ظاہر کی۔

الغزالی کی یہ کامیابی اس حقیقت کی روشن دلیل ہے کہ اگر رہنمائی مخلص ہو اور تربیت مقصدیت کے ساتھ ہو تو نئی نسل نہ صرف علمی میدان میں بلکہ ادبی افق پر بھی نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہے۔

Eastern

Eastern

Staff writer at Eastern Crescent Urdu.

View all posts →

Comments (0)

Leave a Comment

اوپر تک سکرول کریں۔