
دیوبند میں "Concept of Life After Death in World’s Major Religions” کی تقریبِ اجرا
دیوبند میں "Concept of Life After Death in World’s Major Religions” کی تقریبِ اجرا
ممتاز علماء و اہلِ علم کی شرکت، کتاب کو بین المذاہب مکالمے اور فکری رہنمائی کے لیے اہم تصنیف قرار دیا گیا
ای سی نیوز ڈیسک
دیوبند، 15 جولائی:
آج بروز بدھ نمازِ عصر کے بعد دیوبند آن لائن ہال، محلہ خانقاہ، دیوبند میں معروف عالمِ دین ، مصنف حضرت مولانا برہان الدین قاسمی (ڈائریکٹر مرکز المعارف ممبئی و مدیر انگریزی ماہنامہ ایسٹرن کریسنٹ) کی انگریزی تصنیف "Concept of Life After Death in World’s Major Religions” کی پُروقار تقریبِ رسمِ اجرا منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت حضرت مولانا محمد صداقت قاسمی، ناظم شعبۂ مطالعۂ عیسائیت، دارالعلوم دیوبند نے فرمائی۔

اس موقع پر ڈاکٹر مفتی محمداللہ خلیلی قاسمی، حضرت مولانا توقیر احمد قاسمی (خلیفۂ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ، استاذ و ناظم شعبۂ انگریزی، دارالعلوم دیوبند)، مولانا عبدالملک قاسمی، مولانا عبدالحمید (اساتذۂ شعبۂ انگریزی، دارالعلوم دیوبند)، مولانا مفتی محمد سجاد قاسمی، مولانا جمشید عادل قاسمی، مولانا محمد اسجد عقابی(اساتذۂ شعبۂ انگریزی دارالعلوم وقف دیوبند)، مولانا حسین احمدقاسمی ، مولانا معاویہ قاسمی (اراکین شعبۂ انٹرنیٹ، دارالعلوم دیوبند)، مولانا محمد امجد قاسمی (ایم ایل ایم) اور مولانا عبد الرحمن قاسمی (نگارشات بک اسٹور دیوبند) وغیرہ اہلِ علم نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کتاب کی علمی، تحقیقی اور دعوتی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ "Concept of Life After Death in World’s Major Religions” ایک ایسی منفرد تصنیف ہے جو حیات بعد الموت کے تصور کو دنیا کے بڑے مذاہب کے تناظر میں علمی، تقابلی اور تحقیقی انداز سے پیش کرتی ہے۔ مقررین کے مطابق یہ کتاب صرف مسلمانوں ہی کے لیے نہیں بلکہ بلا لحاظِ مذہب و ملت ہر اس شخص کے لیے مفید ہے جو مختلف مذاہب میں آخرت کے تصور کو سمجھنا چاہتا ہے۔ اس اعتبار سے یہ کتاب بین المذاہب افہام و تفہیم، علمی مکالمے اور سنجیدہ مطالعے کے لیے نہایت اہم اضافہ ہے۔

علماء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ایسے تحقیقی کاموں کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، کیونکہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان مثبت مکالمے اور ایک دوسرے کے عقائد کو علمی انداز میں سمجھنے کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے نہایت متوازن، مدلل اور شائستہ اسلوب اختیار کیا ہے، جس سے یہ علمی حلقوں، جامعات، محققین اور عام قارئین سب کے لیے یکساں مفید بن گئی ہے۔شرکاء تقریب نے اس تصنیف کو ایک قابلِ قدر علمی خدمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی معیاری انگریزی تصانیف اسلام کے تعارف، بین المذاہب مطالعے اور علمی دنیا میں مثبت کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

تمام شرکائے مجلس نے حضرت مولانا برہان الدین قاسمی کو اس اہم علمی کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو وسیع پیمانے پر قبولیت عطا فرمائے، اسے انسانیت کے لیے ذریعۂ ہدایت و رہنمائی بنائے اور مصنف کی علمی خدمات میں مزید برکتیں عطا فرمائے۔
آخر میں حضرت مولانا توقیر احمد قاسمی کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔
You May Also Like
تہذیب وثقافت"ارتداد کے بڑھتے واقعات اور ہماری ذمہ داریاں"
محاضرہ بعنوان "ارتداد کے بڑھتے واقعات اور ہماری ذمہ داریاں" مہدی حسن عینی قاسمی...
اسلام
اسلامآل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا ممبئی میں تحفظ اوقاف کانفرنس: توہین رسالت اور تحفظ اوقاف و ترمیمی بل کے بابت تحفظ اوقاف کانفرنس کے منظور کردہ تجاویز
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا ممبئی میں تحفظ اوقاف کانفرنس: توہین رسالت...
اسلامآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات وقف ترمیمی بل پر بورڈ نے تفصیل سے اپنا مؤقف پیش کیا
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات وقف ترمیمی...
اسلامآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد کا مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے سے ملاقات ـ مجوزہ وقف ترمیمی بل کی واپسی کے لئے حکومت پر دباو بنانے کا مطالبہ
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد کا مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا...
اسلامہم وقف ترمیمی بل کو کسی حال میں منظور نہیں ہونے دیں گے; مسلم پرسنل لاء بورڈ کو شرد پوار کی یقین دھانی
ہم وقف ترمیمی بل کو کسی حال میں منظور نہیں ہونے دیں گے; مسلم...

Comments (0)
Leave a Comment