
عالمی یومِ آبادی: مسئلہ آبادی ہے ہی نہیں!
عالمی یومِ آبادی: مسئلہ آبادی ہے ہی نہیں!
مدثر احمد قاسمی
اسسٹنٹ ایڈیٹر ایسٹرن کریسنٹ، ممبئ
آج 11 جولائی کو دنیا بھر میں عالمی یومِ آبادی منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایک مخصوص ذہن رکھنے والے حلقے بار بار یہ تاثر دیتے ہیں کہ بڑھتی ہوئی آبادی ہی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، گویا انسان خود ایک بوجھ ہے۔ حالانکہ تاریخ، مشاہدہ اور زمینی حقائق اس تصور کی تائید نہیں کرتے۔ اصل مسئلہ آبادی کی تعداد نہیں بلکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم، معیاری تعلیم، بہتر منصوبہ بندی اور مؤثر قیادت کا فقدان ہے۔
اگر کثرتِ اولاد بذاتِ خود ترقی کی دشمن ہوتی تو دنیا میں بے شمار ایسی کامیاب اور خوشحال مثالیں موجود نہ ہوتیں جہاں بڑے خاندانوں نے معاشی، سماجی اور تعلیمی میدانوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ اسی طرح عرب ممالک میں کثرت اولاد کے باوجود اللہ تعالیٰ نے فراوانیِ رزق، خوشحالی اور ترقی سے نوازا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ خوشحالی کا تعلق آبادی کی کمی یا زیادتی سے نہیں بلکہ صحیح حکمتِ عملی، محنت اور وسائل کے درست استعمال سے ہے۔

اسلام بھی رزق کے معاملے میں انسان کو خوف اور مایوسی سے نکالتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتے ہیں: "اور اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو، ہم ہی انہیں بھی رزق دیتے ہیں اور تمہیں بھی۔” (سورۂ بنی اسرائیل: 31)
لہٰذا آبادی کو مسئلہ بنا کر پیش کرنا حقیقت کا صرف ایک رخ دکھانا ہے۔ اگر حکومتیں اور معاشرے اپنی ترجیحات درست کرلیں تو بڑھتی ہوئی آبادی بوجھ نہیں بلکہ ایک عظیم انسانی سرمایہ ثابت ہو سکتی ہے۔

مسلمانوں کو بھی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، مگر اس کا رخ افراد کی تعداد کم کرنے کی طرف نہیں ہونا چاہیے بلکہ اپنے خاندانوں میں علم، کردار، تجارت، صنعت، سیاست، معیشت، سماجی خدمت اور قیادت کو فروغ دینے کی طرف ہونا چاہیے۔ ایسی نسل تیار کی جائے جو امت کا سہارا بنے، معاشرے کی رہنمائی کرے اور ملک و ملت کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرے۔ یہی مثبت منصوبہ بندی ہے، اور یہی ایک مضبوط اور باوقار مستقبل کی ضمانت بھی۔
You May Also Like
آراءکرئیر بنانے کے چکر میں آپ بھی خدا کو بھول گئے!
کرئیر بنانے کے چکر میں آپ بھی خدا کو بھول گئے! مدثر احمد قاسمی...
آراء
آراءمسلمان نوجوانوں کی خدمت میں تین اہم گزارشات
مسلمان نوجوانوں کی خدمت میں تین اہم گزارشات محمد برہان الدین قاسمی ایڈیٹر ایسٹرن...
آراء"خان سر" مسلمان ہیں--خان سر مسلمان نہیں ہیں!
"خان سر" مسلمان ہیں--خان سر مسلمان نہیں ہیں! مدثر احمد قاسمی اسسٹنٹ ایڈیٹر ایسٹرن...
اداریہکمال مولیٰ مسجد معاملہ: مسلمانوں کی قوت برداشت کو بے بسی سمجھنا سنگین غلطی ہوگی!
کمال مولیٰ مسجد معاملہ: مسلمانوں کی قوت برداشت کو بے بسی سمجھنا سنگین غلطی...
اداریہتو کیا, پھر ہم خاموش رہیں!
تو کیا, پھر ہم خاموش رہیں! از: مدثر احمد قاسمی اسسٹنٹ ایڈیٹر، ایسٹرن کریسنٹ،...

Comments (0)
Leave a Comment