ٹرینڈنگ
عالمی مذاہب میں حیات بعد الممات کا تصور: ایک تقابلی جائزہجولائی ۲۰۲۶: وہ مہینہ جب ہندوستانی ٹیلی ویژن نیوز کے زوال سے انکار ناممکن ہو گیا*جنتر منتر احتجاج۔۔۔ اور ہمارے لیے کچھ کام کی باتیںکوکروچ تحریک کی پہلی بڑی کامیابیمعروف سعودی عالمِ دین مفتی محمد عمر شفیق حجازی حفظہ اللہ کا مرکزالمعارف، ممبئی کا دورہدیوبند میں "Concept of Life After Death in World’s Major Religions” کی تقریبِ اجراعالمی یومِ آبادی: مسئلہ آبادی ہے ہی نہیں!اہل ووٹروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس اعلی سطحی وفد کی چیف الیکٹورل آفیسر مہاراشٹر سے اہم ملاقاتعالمی مذاہب میں حیات بعد الممات کا تصور: ایک تقابلی جائزہجولائی ۲۰۲۶: وہ مہینہ جب ہندوستانی ٹیلی ویژن نیوز کے زوال سے انکار ناممکن ہو گیا*جنتر منتر احتجاج۔۔۔ اور ہمارے لیے کچھ کام کی باتیںکوکروچ تحریک کی پہلی بڑی کامیابیمعروف سعودی عالمِ دین مفتی محمد عمر شفیق حجازی حفظہ اللہ کا مرکزالمعارف، ممبئی کا دورہدیوبند میں "Concept of Life After Death in World’s Major Religions” کی تقریبِ اجراعالمی یومِ آبادی: مسئلہ آبادی ہے ہی نہیں!اہل ووٹروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس اعلی سطحی وفد کی چیف الیکٹورل آفیسر مہاراشٹر سے اہم ملاقات

اعلان برائے حج 2027 عیسوی (1448 ہجری)

0%
اعلان برائے حج 2027 عیسوی (1448 ہجری)
مسلم

اعلان برائے حج 2027 عیسوی (1448 ہجری)

Eastern
1 min read0 views
Save this article for later

اعلان برائے حج 2027 عیسوی (1448 ہجری)
منجانب:حکومت ہندوزارتِ اقلیتی امور، حج کمیٹی آف انڈیا

ای سی نیوز ڈیسک

1۔  حج کمیٹی آف انڈیا، حج 2027 کے لیے اہل اور خواہش مند عازمینِ حج سے آن لائن حج درخواست فارم کے ذریعے درخواست طلب کرتی ہے۔ درخواست حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ اور Android / iOS پر دستیاب موبائل ایپ  (Haj Suvidha) کے ذریعے جمع کی جا سکتی ہے۔

2۔  درخواست جمع کرنے کی سہولت 22.06.2026 سے 20.07.2026 (رات 11:59 بجے تک) دستیاب رہے گی۔ جولائی 2026 کے آخری ہفتے میں قرعہ (ڈیجیٹل رینڈم سلیکشن) کے عمل کے بعد عارضی طور پر منتخب ہر عازمِ حج کو 10.08.2026 تک 1,52,300 روپے کی پیشگی رقم  جمع کرنا  ہوگی۔ ان مقررہ اوقات اور تاریخوں  میں کسی قسم کی رعایت یا توسیع ممکن نہیں ہوگی۔

3۔  درخواست دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ درخواست جمع کرنے سے قبل رہنما ہدایات (Guidelines) اور اقرارات (Undertakings) کو بغور مطالعہ کرلیں اور اپنی اہلیت کی تصدیق کر لیں۔ حج درخواست کے لیے درج ذیل دستاویزات کی اسکین شدہ نقلیں (تصاویرقابلِ قبول نہیں ہوں گی) اپ لوڈ کرنا لازمی ہے:

(الف)  ہندوستانی بین الاقوامی پاسپورٹ کے پہلے اور آخری صفحات (800×1200 پکسل، JPG/JPEG، 100–500 KB)  جو کم از کم 31.12.2027 تک کارآمد ہو۔

(ب)  سفید بیک گراؤنڈ کی حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر (640×480 پکسل، JPG/JPEG، 5–20 KB)

(ج)  بینک پاس بک یا منسوخ شدہ چیک (750×590 پکسل، JPG/JPEG، 80–250 KB)

(د)  مستقل پتے کا ثبوت (750×590 پکسل، JPG/JPEG، 80–250 KB)

4۔  حج سیٹ کی منسوخی کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے کیونکہ اس سے انتظامی مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ لہٰذا  حج سیٹ کی منسوخی پر حج 2027 کی گائیڈ لائنز (رہنما ہدایات) کے مطابق جرمانہ عائد کیا  جائے گا۔ اس لیے خواہش مند عازمینِ حج کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی  تیاری اورحج کی ادائیگی کے پختہ عزم کا  مکمل اطمینان کرنے کے بعد ہی درخواست دیں۔

تاریخ: 22 جون 2026

Eastern

Eastern

Staff writer at Eastern Crescent Urdu.

View all posts →

Comments (0)

Leave a Comment

اوپر تک سکرول کریں۔