ٹرینڈنگ
مجلس العلماء، تحریک اسلامی مہاراشٹر کا اجلاس؛ ملی مسائل، مذہبی آزادی اور امت کے اتحاد پر اہم گفتگوامریکہ میں عبداللہ جیت گیا، تو یوپی میں بھی عبداللہ جیت جائے گا: ایک خوش فہمی!سچ اور جھوٹ میں "سچ” ننگا اور کڑوا کیوں ہوتا ہے؟مقبوضہ فلسطین کے عربوں اور ہندوستانی مسلمانوں کی سیاست کا قیاس نامعقول ہےUCC: مسلم پرسنل لا بورڈ نے مہاراشٹر حکومت کے سوالات کے جوابات کے لیے QR کوڈ جاری کیادارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارس اسلامیہ کا کل ہند اجلاس، تعلیمی و انتظامی اصلاحات کے لیے اہم تجاویز منظورممبئی میں علماء کے لیے دو روزہ پیرا لیگل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقادقوتِ گویائی ایک عظیم ترین نعمتمجلس العلماء، تحریک اسلامی مہاراشٹر کا اجلاس؛ ملی مسائل، مذہبی آزادی اور امت کے اتحاد پر اہم گفتگوامریکہ میں عبداللہ جیت گیا، تو یوپی میں بھی عبداللہ جیت جائے گا: ایک خوش فہمی!سچ اور جھوٹ میں "سچ” ننگا اور کڑوا کیوں ہوتا ہے؟مقبوضہ فلسطین کے عربوں اور ہندوستانی مسلمانوں کی سیاست کا قیاس نامعقول ہےUCC: مسلم پرسنل لا بورڈ نے مہاراشٹر حکومت کے سوالات کے جوابات کے لیے QR کوڈ جاری کیادارالعلوم دیوبند میں رابطہ مدارس اسلامیہ کا کل ہند اجلاس، تعلیمی و انتظامی اصلاحات کے لیے اہم تجاویز منظورممبئی میں علماء کے لیے دو روزہ پیرا لیگل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقادقوتِ گویائی ایک عظیم ترین نعمت

مجلس العلماء، تحریک اسلامی مہاراشٹر کا اجلاس؛ ملی مسائل، مذہبی آزادی اور امت کے اتحاد پر اہم گفتگو

0%
مجلس العلماء، تحریک اسلامی مہاراشٹر کا اجلاس؛ ملی مسائل، مذہبی آزادی اور امت کے اتحاد پر اہم گفتگو
نیوز

مجلس العلماء، تحریک اسلامی مہاراشٹر کا اجلاس؛ ملی مسائل، مذہبی آزادی اور امت کے اتحاد پر اہم گفتگو

Eastern
1 min read52 views
Save this article for later

مجلس العلماء، تحریک اسلامی مہاراشٹر کا اجلاس؛ ملی مسائل، مذہبی آزادی اور امت کے اتحاد پر اہم گفتگو

ای سی خصوصی رپورٹ
ممبئی: مجلس العلماء، تحریک اسلامی مہاراشٹر کے زیر اہتمام اتوار 8 نومبر 2026ء کو اسلامک ویلفیئر سینٹر، پارک سائٹ، وکرو لی (ویسٹ)، ممبئی میں علماء کرام کا ایک روزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کے موجودہ حالات، مذہبی آزادی، امت مسلمہ کے اتحاد، اسلام کی مؤثر ترجمانی اور علماء کی دینی و سماجی ذمہ داریوں جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں علماء کرام اور مختلف دینی و سماجی حلقوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس کے پہلے سیشن کا آغاز صبح 10:15 بجے تذکیر بالقرآن سے ہوا، جس میں جناب افروز عالم اصلاحی نے قرآنی آیات کی روشنی میں اظہار خیال کیا۔ اس کے بعد مولانا محمد نصیر اصلاحی نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ سیشن میں روزنامہ انقلاب، ممبئی کے ایڈیٹر جناب شاہد لطیف صاحب نے ’’ملک کے موجودہ حالات کا تجزیہ‘‘ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے ملکی صورت حال کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد مفتی اشفاق قاضی، صدر مفتی دارالقضاء، جامع مسجد ممبئی نے ’’موجودہ دور میں اسلام کی ترجمانی کیسے کی جائے؟‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا، جب کہ مولانا حلیم اللہ قاسمی، صدر جمعیت العلماء مہاراشٹر نے ’’امت مسلمہ کی تنظیم و ترقی اور علماء کے کرنے کا کام‘‘ کے عنوان سے خطاب کیا۔ ہر خطاب کے بعد سوال و جواب کی نشست بھی رکھی گئی، جس میں شرکاء کو متعلقہ موضوعات پر اپنے سوالات پیش کرنے اور مقررین سے استفادے کا موقع ملا۔

اجلاس کے دوسرے سیشن کا آغاز مولانا اختر سلطان اصلاحی کی تذکیر بالحدیث سے ہوا۔ انہوں نے حدیث کی روشنی میں فتنوں کی مختلف شکلوں اور ان سے بچاؤ کے طریقوں پر گفتگو کرتے ہوئے موجودہ دور میں دینی شعور، فکری بیداری اور اسلامی تعلیمات سے مضبوط وابستگی کی ضرورت پر زور دیا۔

عالمی مذاہب میں حیات بعد الممات کا تصور: ایک تقابلی جائزہ
عالمی مذاہب میں حیات بعد الممات کا تصور: ایک تقابلی جائزہ

اس کے بعد ’’ملک کے موجودہ مسائل اور ہماری مشترکہ حکمت عملی‘‘ کے عنوان سے پینل ڈسکشن منعقد ہوئی، جس میں مولانا برہان الدین قاسمی، مولانا اختر سلطان اصلاحی اور دیگر شرکاء نے اظہار خیال کیا۔

پینل ڈسکشن میں مولانامحمد برہان الدین قاسمی نے ملک میں زیر بحث مجوزہ قانون اور مذہبی آزادی سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ امت کے اتحاد کے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ تمام تنظیموں اور جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ممکن نہیں، البتہ باہمی تعاون اور ایک دوسرے کی ضروریات میں اشتراک کے ذریعے اتحاد کی ایک عملی صورت ضرور پیدا کی جاسکتی ہے۔ ان کے مطابق مختلف تنظیمیں اپنے اپنے دائرے میں کام کرتے ہوئے مشترکہ ملی مسائل اور ضرورتوں کے موقع پر ایک دوسرے کا تعاون کرسکتی ہیں۔
مولانامحمد برہان الدین قاسمی نے آزادیِ مذہب قانون 2026ء پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر اس قانون کا عنوان نہایت خوش نما اور پُرکشش ہے، لیکن اس کی بعض دفعات اور پابندیوں کے نتیجے میں تبدیلیِ مذہب کے تمام جائز راستے عملاً مسدود ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’وندے ماترم‘ کو ہر شہری کے لیے لازمی قرار دینا بھی مذہبی آزادی کے بنیادی تصور سے مطابقت نہیں رکھتا، کیونکہ بعض مذاہب کے بنیادی عقائد اور مذہبی تعلیمات اس کی اجازت نہیں دیتے۔ کسی شہری کو اس کے مذہبی عقائد کے برخلاف کسی عمل کا پابند بنانا مذہبی آزادی کے اصولوں کے منافی ہے۔

اسی نشست میں مولانا اختر سلطان اصلاحی نے یکساں سول کوڈ (UCC) اور اس سے متعلق امور پر گفتگو کرتے ہوئے اس موضوع کے بارے میں عام مسلمانوں میں بیداری اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں معلومات کو عام کرنے اور لوگوں تک متعلقہ امور کو پہنچانے کی اپیل کی۔

Advertisement
Advertisement

اجلاس کے اختتام پر مولانا نصیر اصلاحی نے ’’یہ چمن معمور ہوگا نغمۂ توحید سے‘‘ کے عنوان سے خطاب کیا، جس میں توحید کے پیغام اور اس کے فروغ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔

اجلاس کی مجموعی گفتگو میں دعوت و اصلاح، علماء کی ہمہ جہت تربیت، تنظیمی استحکام، مذہبی آزادی اور ملی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت نمایاں رہی۔

Eastern

Eastern

Staff writer at Eastern Crescent Urdu.

View all posts →

Comments (0)

Leave a Comment

اوپر تک سکرول کریں۔