
ایک شام نواز دیوبندی کے نام
’ایک شام نواز دیوبندی کے نام ‘
ایسٹرن کریسنٹ نیوز ڈیسک
پٹنہ ۵ ؍جون: معروف ادبی تنظیم’ بزم حسن اور پی ایل ایف ‘نے عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹرنواز دیوبندی کی آمد پر ہو ٹل پاٹلی پترا پٹنہ میں ایک خصوصی نشست ’ایک شام ڈاکٹر نواز دیوبندی کے نام ‘سے منعقد کی ۔کثیر تعداد میں اہل ذوق،ڈاکٹرس ،جج اور انتظامیہ کے اعلی افسران شریک ہوئے ۔اس موقع پر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہا کہ اپنے بزرگوں کو یاد کرنااپنے آپ کو زندہ رکھنا ہے۔حقیقی وارث ادبی وارث بنتے ہیں تو اپنے پرکھوں کو نئی زندگی دیتے ہیں۔کمشنراسلم حسن نے ادبی وراثت بانٹ کر اپنے والد معروف شاعر زبیر الحسن غافل کو نئی زندگی دی ہے ۔سیمانچل کے ارریاسے تعلق رکھنے والے جناب غافل صاحب منصفی کے اعلی عہدہ پر رہتے ہوئے بھی زمین پر بیٹھے ادنی سے ادنی آدمی کے کام آئے اور سماج کی سچائی کو اپنی شاعری میں ڈھالا۔بزم حسن کے روح رواں، ہندی -اردو کے ادیب وایڈیشنل کمشنر جناب اسلم حسن نے نواز دیوبندی کا استقبال کرتے ہوئے ان کو مشاعرےکا نہیں معاشرے کا شاعر قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ ادب کا مقصد صرف تفریح نہیں تعمیر ہے ، دس برس قبل والد محترم نے بزم حسن کی بنیاد رکھی تھی ، اس کا مقصد ادب ،تعلیم اور تعمیری فکر کو لے کرآگے بڑھنا اور ایک بہتر سماج دینا ہے۔اس موقع پرمعروف سرجن ڈاکٹر احمد عبد الحئی نے بھی شاعری اور ادب کے حوالے سے گفتگو کی ۔
امتیاز احمد کریمی ممبر بی پی ایس سی نے کہا کہ ڈاکٹر نواز دیوبندی اردو زبان و ادب کی بقاء اور اس کی ترویج کے لئے سرگرم ہیں۔پروگرام میں ضلع جج جناب انور شمیم ،پروفیسر ابو بکر ،پروفیسر روی کمار، جوائنٹ سکریٹریمحمد معز الدین ،سینئر صحافی عبد الواحد رحمانی،خورشید احمد سکریٹری پی ایل ایف ،اشرف فرید ایڈ یٹر قومی تنظیم ،انجینئر منظور عالم، نذیر احمد وغیرہ شریک رہے ۔نواز دیوبندی کے منتخب اشعار پیش ہیں:
امیرو! کچھ نہ دو طعنے تو مت دو ان فقیروں کو
ذرا سوچو اگر منظر بدل جائے تو کیا ہوگا
گنگناتا جا رہا تھا اک فقیر
دھوپ رہتی ہے نہ سایہ دیر تک
بلا سبب ہی میاں تم اداس رہتے ہو
تمہارے گھر سے تو مسجد کا فاصلہ کم ہے
اگر بکنے پہ آجاوَ تو گھٹ جاتے ہیں دام اکثر
نہ بکنے کا ارادہ ہو تو قیمت اور بڑھتی ہے
You May Also Like
تہذیب وثقافتشیخ محمد یحییٰ باسکندی کی مرکز المعارف، ممبئی آمد؛ طلبہ سے خطاب، تعلیم، تزکیہ اور تعلق مع اللہ کی اہمیت پر زور
شیخ محمد یحییٰ باسکندی کی مرکز المعارف، ممبئی آمد؛ طلبہ سے خطاب، تعلیم، تزکیہ...
تہذیب وثقافتتحریک ریشمی روما ل: تاریخ کا ایک فراموش کردہ باب
تحریک ریشمی روما ل: تاریخ کا ایک فراموش کردہ باب بقلم: مولانا محمد برہان...
تہذیب وثقافتہواہےگوتیزوتندلیکن چراغ اپناجلارہاہے
ہواہےگوتیزوتندلیکن چراغ اپناجلارہاہے ( آسام کے سیلاب متأثرین اور مظلوم طبقات کیلئے مولانابدرالدین اجمل...
تہذیب وثقافتمادیت کے عہد میں ایمان کی آزمائش
مادیت کے عہد میں ایمان کی آزمائش از: مولانا صادق ابو حسان پوترک فلاحی...
تہذیب وثقافت"آزادی کا سفر: قربانی، جدوجہد اور ہمارا فریضہ"
یومِ آزادی (15 اگست) کے موقع پر ایک تاریخی تقریر عنوان: "آزادی کا سفر:...
تعلیمموبائل کی کشش اور تربیت کی ذمہ داری
موبائل کی کشش اور تربیت کی ذمہ داری از: محمد توقیر رحمانی لیکچرر: مرکز...

Comments (2)
Leave a Comment
Thank you for sharing excellent informations. Your site is very cool. I'm impressed by the details that you¦ve on this blog. It reveals how nicely you perceive this subject. Bookmarked this website page, will come back for more articles. You, my pal, ROCK! I found simply the info I already searched all over the place and just couldn't come across. What a perfect web-site.
Solid arguments